کشتی حادثے میں بچ جانے والے 40 افراد کا یونانی حکام کیخلاف مقدمہ

112
کشتی حادثے میں بچ جانے والے 40 افراد کا یونانی حکام کیخلاف مقدمہ

یونان کے ساحلی علاقے میں کشتی ڈوبنے کے حادثے میں بچ جانے والے 40 افراد نے یونانی حکام کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق یونانی حکام پر کشتی کے مسافروں کے تحفظ کے فرض کی خلاف ورزی اور مسافروں کو بچانے کیلئے بر وقت مناسب کارروائی نہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

یونانی کوسٹ گارڈ کشتی حادثے کے وقت کشتی سے 70 میٹر کے فاصلے پر تھے، حکام اور کوسٹ گارڈ کے مطابق وہ گھنٹوں کشتی کی نگرانی کرتے رہے۔

یاد رہے کہ جون میں تارکین وطن کی کشتی اٹلی جاتے ہوئے یونان کے قریب بین الاقوامی پانیوں میں ڈوب گئی تھی۔

کشتی میں پاکستان، شام اور مصر کے 400 سے 750 تارکین وطن سوار ہونے کا بتایا گیا تھا۔

کشتی کے صرف 104 مسافر بچے تھے جبکہ 82 لاشیں سمندر سے نکالی گئی تھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }