ڈیوس کپ ٹائی کے ڈراز مکمل کرلیے گئے

31

کل پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین دو سنگلز ہوں گے۔
کل پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین دو سنگلز ہوں گے۔

اسلام آباد میں کل سے شروع ہونے والے ڈیوس کپ ٹائی کے ڈراز مکمل کرلیے گئے۔ کپتان اعصام الحق کل انڈونیشیا کے ڈیوڈ سوسانٹو کے خلاف ایکشن میں نظر آئیں گے۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن نے اسپورٹس کمپلیکس کے گراس کورٹ پر شروع ہونے والے ڈیوس کپ کے ڈراز مکمل کرلیے۔ کل پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین دو سنگلز ہوں گے، ان میں اعصام الحق کا مقابلہ ڈیوڈ سوسانٹو اور عقیل خان کا مقابلہ گوناوان ٹریسموونتارس سے ہوگا۔

17 ستمبر کو ڈبلز اور دو ریورس سنگلز شیڈولڈ ہیں، ڈبلز میں پاکستان کے محمد عابد اور محمد شعیب کا مقابلہ انتھونی سوسانٹو اور گوناوان ٹریسموونتارس کی جوڑی سے ہوگا۔

ریورس سنگلز میں پاکستان کے عقیل خان ڈیوڈ سوسانٹو اور اعصام الحق گوناوان ٹریسموونتارس کے مدمقابل ہوں گے۔

پریس کانفرنس میں انڈونیشین کپتان نے کہا پاکستان کو شکست دینے کے لیے پاکستان آئے ہیں، تیاری بھرپور ہے، مہمان نوازی اچھی ملی۔

صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن سلیم سیف اللّٰہ نےکہا کہ انڈونیشیا کی ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان کو اچھی ٹینس دیکھنے کو ملے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }