چیف آف نیول اسٹاف گالف چیمپئن شپ فائنل مرحلے میں داخل

42

امیچر کیٹیگری میں تیسرے روز ابتدائی تین پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
امیچر کیٹیگری میں تیسرے روز ابتدائی تین پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

27ویں چیف آف نیول اسٹاف گالف چیمپئن شپ فائنل مرحلے میں داخل ہوگئی، ٹاپ پوزیشن پر موجود گالفرز تیسرے روز اچھے کھیل کا مظاہرہ نہ کرسکے۔

پی این ایس کارساز کراچی گالف کلب میں جاری چیف آف نیول اسٹاف گالف چیمپئن شپ کے تیسرے روز بازی پلٹ گئی، دو روز سے پہلی پوزیشن پر موجود مطلوب احمد چوتھی پوزیشن پر چلے گئے کیونکہ تیسرے روز انہوں نے صرف ون انڈر پار 71 اسکور بنایا، ان کا مجموعی اسکور 208 ہے۔

احمد بیگ بھی دوسری سے تیسری پوزیشن پر چلے گئے، وہ پہلے دن ٹاپ پوزیشن پر تھے، احمد بیگ نے تیسرے روز 4 انڈر پار 68 کا اسکور بنایا، وہ مجموعی اسکور 206 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، البتہ تیسرے روز محمد شبیر اقبال ا ور محمد شہزاد کا کھیل سب سے نمایاں رہا۔

محمد شبیر نے 8 انڈر پار 64 اسکور بنایا اور چھٹی سے دوسری پوزشن پر آگئے وہ پہلے روز دسویں پوزیشن پر تھے، محمد شہزاد نے تیسرے روز 7 انڈر پار 65 اسکور بنایا اور چوتھی سے پہلی پوزیشن پر آگئے۔

امیچر کیٹیگری میں تیسرے روز ابتدائی تین پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، نعمان الیاس نے تیسرے روز تین انڈر پار 69 اسکور کیا اور مجموعی اسکور 220 کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہیں جبکہ عمر خالد دوسرے اور ارسلان خان تیسرے نمبر پر ہیں، البتہ عبداللّٰہ انصر جنہوں نے دوسرے روز شاندار کھیل پیش کیا تھا تیسرے روز ان کی کارکردگی انتہائی خراب رہی انہوں نے تیسرے روز 13 اوور پار کے ساتھ 85 اسکور بنایا اور چھٹی سے 14ویں پوزیشن پر چلے گئے۔

سینئر پروفیشنلز میں اسلام آباد کے محمد طارق 5 انڈر پار 67 اسکور کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہیں، دوسری پر اعجاز حسین اور تیسری پوزیشن پر پرویز اختر ہیں۔

جونیئر کیٹیگری میں راشد بیگ 3 اوور پار کے ساتھ پہلے، احسن امجد دوسرے اور عابد اقبال تیسرے نمبر پر ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }