آئی سی سی ورلڈکپ، پاکستانی ٹیم بھارتی شہر حیدرآباد پہنچ گئی

21

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) ورلڈ کپ 2023ء میں شرکت کےلیے پاکستان کرکٹ ٹیم بھارتی شہر حیدر آباد دکن پہنچ گئی۔

قومی کرکٹ ٹیم کا طیارہ بئی سے حیدر آباد دکن کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترا۔

ٹیم پاکستان کو سخت سیکیورٹی میں ایئرپورٹ سے ہوٹل لے جایا گیا، گرین شرٹس جمعے کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا وارم اپ میچ کھیلے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بھارت پہنچنے پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے، ایئر پورٹ پر 20 سے زائد سیکیورٹی کی گاڑیاں موجود رہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }