امریکا نے خالصتان کو اظہار رائے کی آزادی کا معاملہ قرار دیدیا

106

امریکا نے خالصتان کو اظہار رائے کی آزادی کا معاملہ قرار دیدیا

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل کا کہنا ہے کہ امریکا خالصتان کو اظہار رائے کی آزادی کا معاملہ قرار دیتا ہے۔

ویدانت پٹیل کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ امریکا میں لوگوں کو اظہار رائے کی آزادی کا حق ہے، ہم خالصتان کے غیر سرکاری ریفرنڈم پر تبصرہ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی ترمیم کے تحت امریکا میں لوگوں کو پرامن طریقے سے جمع ہونے کا حق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ٹروڈو کے بھارت پر لگائے گئے الزامات پر گہری تشویش ہے، کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل کی تحقیقات کا آگے بڑھنا انتہائی اہم ہے۔

ویدانت پٹیل نے کہا کہ امریکا نے عوامی اور نجی طور پر ہندوستانی حکومت سے کینیڈا کی تحقیقات میں تعاون کرنے پر زور دیا ہے۔

پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین پر سوال کا جواب دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کی آبادکاری پر پاکستان اہم شراکت دار رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }