دبئی(نیوزڈیسک)::پاکستان جرنلسٹ فورم یواے ای کے رکن فوٹو جرنلسٹ محمد عارف شاہد کے بڑے بھائی بنیامین گزشتہ روز لاہور میں انتقال کر گئے۔(اناللہ واناالیہ راجعون)۔مرحوم بنیامین کی عمر 70 برس تھی اور وہ کچھ عرصے سے دل کے عارضہ میں مبتلا تھے اور کارڈیالوجی سینٹرلاہورمیں زیرعلاج تھے، مرحوم کی نمازجنازہ آبائی علاقہ میں اداکی گئی اوربعد ازاں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔پاکستان جرنلسٹس فورم یواے ای کے ممبران، متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کمیونٹی اور دوست احباب نے محمدعارف شاہد سے افسوس اورتعزیت کا اظہار کیااورمرحوم بنیامین کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی۔اللہ پاک مرحوم کی آخرت کی منزلیں آسان فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائےآمین