وینزویلا کے صدر کا فلسطین سے اظہار یکجہتی

54
وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو، فائل فوٹو۔
وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو، فائل فوٹو۔

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں فلسطینیوں اور امن کی وکالت کرتا ہوں۔

ایک بیان میں نکولس مادورو نے کہا کہ دنیا بھر کے عیسائی، یہودی اور مسلمان جنگ بندی اور فلسطینیوں کو ان کی آزاد ریاست کا جائز حق دلانے کا مطالبہ کریں۔

وینزویلا کے صدر کا کہنا تھا کہ فلسطین میں سفارتی اور پُرامن طریقے سے امن کے قیام کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی اپنی سرزمین کے تاریخی حق کا احترام کیا جانا چاہیے۔

نکولس مادورو کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر کے عیسائی، یہودی اور مسلمان بھائی جنگ بندی، اقوام متحدہ کے فیصلوں کا احترام کروانے اور فلسطینیوں کے لیے آزاد اور  پُرامن علاقے کے لیے امن مذاکرات شروع کروانے کا مطالبہ کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }