شلپا شیٹھی کی شوہر راج کندرا کے ساتھ منفرد انداز میں گھومنے کی ویڈیو وائرل

63

شلپا شیٹھی کی شوہر راج کندرا کے ساتھ منفرد انداز میں گھومنے کی ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی کی اپنے شوہر راج کندرا کے ساتھ منفرد انداز میں گھومنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

دونوں میاں بیوی ویڈیو میں سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں اور ان لوگوں نے اپنے چہروں کو ماسک سے ڈھانپا ہوا ہے، جس پر انہیں سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر کی ویڈیو میں فوٹو گرافراز دونوں میاں بیوی کو ’پاور رینجرز کپل‘ پکارتے نظر آرہے ہیں، اور شلپا شیٹھی سے ماسک ہٹانے کی درخواست بھی کررہے ہیں، کچھ دیر بعد اداکارہ اپنے چہرے سے ماسک ہٹا دیتی ہیں اور مسکراتی ہوئی چلی جاتی ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ اور ان کے شوہر کی منفرد انداز میں ساتھ گھومنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں جہاں صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }