برطانوی وزیرِ داخلہ کو پاکستان مخالف رویّے پر معافی مانگنی چاہیے: جمائما گولڈ اسمتھ

40

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

چیئرمین پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی فلم ساز جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیرِ داخلہ سویلا بریورمین کو پاکستانیوں پر برطانیہ میں جنسی جرائم میں ملوث ہونے کے بے بنیاد الزام لگانے پر معافی مانگنی چاہیے۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ وزیرِ داخلہ سویلا بریورمین کو اب اسے اپنے اس دعوے پر معافی مانگنی چاہیے کہ برطانیہ میں بچوں کا جنسی استحصال کرنے والے گرومنگ گینگز زیادہ تر  پاکستانی نژاد برطانوی مرد چلاتے ہیں کیونکہ میڈیا ریگولیٹر نے فیصلہ دیا ہے کہ یہ ان کا یہ بیان بے بنیاد اور گمراہ کن ہے۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ میڈیا ریگولیٹر اور ہوم آفس کی اپنی تحقیق میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ برطانیہ میں جنسی جرائم میں ملوث بیشتر ملزمان سفید فام ہیں۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ لیکن ظاہر ہے سویلا بریورمین ایسا نہیں کریں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }