
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ممبئی پونے ایکسپریس وے پر پولیس نے 3 چالان کر دیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اب اس حوالے سے تفصیلات بھی سامنے آ گئی ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ روہت شرما 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلا رہے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک موقع پر روہت شرما کی گاڑی کی رفتار 215 کلو میٹر فی گھنٹہ بھی ہوئی تھی۔
ٹریفک ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کے دوران روہت شرما کو تیز رفتار کار کے بجائے ٹیم بس پر سفر کرنا چاہیے تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما کے چالان اوور اسپیڈنگ کی وجہ سے ہوئے ہیں، وہ بنگلا دیش کے خلاف میچ کے لیے ممبئی سے پونا جا رہے تھے۔