وقار یونس کے مجھے پاکستانی مت کہو کے بیان نے سب کو حیران کر دیا

106
اسکرین گریب
اسکرین گریب

قومی ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس کے مجھے پاکستانی مت کہو کے بیان نے سب کو حیران کر دیا۔

سابق کپتان وقار یونس نے پاک آسٹریلیا میچ کے بعد ٹی وی پر مزاحیہ انداز میں تبصرہ کیا۔

وقار یونس ورلڈ کپ کے لیے آفیشل براڈ کاسٹرز کے ساتھ منسلک ہیں اور ورلڈ کپ کمنٹری پینل میں شامل ہیں۔

پاکستان کے سابق کپتان وقار یونس نے آفیشل براڈ کاسٹرز کے پوسٹ میچ شو میں شین واٹسن اور  ایرون فنچ کے ساتھ تبصرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں آدھا آسٹریلین ہوں مجھے صرف پاکستانی مت پکارو۔

واضح رہے کہ وقار یونس کی اہلیہ ڈاکٹر فریال آسٹریلین شہری ہیں، وقار یونس فیملی کے ہمراہ عرصہ دراز سے سڈنی میں مقیم ہیں۔

وقار یونس نے یہ تبصرہ پاکستان کی آسٹریلوی ٹیم کے ہاتھوں 62 رنز کی شکست کے بعد کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }