امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں ہفتے کے روز ایک چھوٹا طیارہ پل پر سے گزرنے والی ایک کار کے اوپر آن گرا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔
یہ المناک حادثہ دوپہر سے کچھ پہلے ہالور اِنلیٹ پل پر پیش آیا جس سے پل پر ٹریفک بند ہو گئی۔ حادثے کے مناظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیے جس کی وڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔
Drone camera shows moments after a small plane crashed on a Miami bridge yesterday after losing engine power. One of the three people on board was fatally injured. https://t.co/Yq3b0h1irc
BoatzoneUS pic.twitter.com/834GUUQwOD
— Breaking Aviation News & Videos (@aviationbrk) May 15, 2022
Advertisement
وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حادثے کا شکار طیارہ جو ایک نجی کمپنی کی ملکیت تھا، فنی خرابی کے باعث ایک کار پر گرا جس میں ایک خاتون اور اُن کے دو چھوٹے بچے سوار تھے تاہم خوش قسمتی سے خاتون اور دونوں بچے محفوظ رہے۔
حادثے کے بعد طیارے کو آگ لگ گئی جس سے فضا میں گہرے کالے دھویں کے بادل چھا گئے۔ وڈیو میں طیارے کی زد میں آنے والی بدقسمت ایس یو وی گاڑی بھی تباہ شدہ حالت میں دیکھی جا سکتی ہے۔
فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر طیارے میں لگی آگ کو بجھا دیا اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم طیارے میں سوار ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔
Awful private plane crash in #mia @nbc6 pic.twitter.com/LjJg7bgUtM
— Alex H (@lexSayzzz) May 14, 2022
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ سنگل انجن والے سیسنا 172 طیارے میں 3 افراد سوار تھے جو انجن میں خرابی کے باعث میامی ہائی وے برج پر گر کر تباہ ہو گیا۔