دوسرے ٹی 20 میں بنگلادیش ویمن ٹیم نے پاکستان کو 20 رنز سے ہرادیا

104

دوسرے ٹی 20 میں بنگلادیش ویمن ٹیم نے پاکستان کو 20 رنز سے ہرادیا

بنگلادیش ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان ویمن ٹیم کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 20 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں دو۔صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

چٹوگرام میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش ویمن کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹ پر 120 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم7 وکٹوں پر 100 رنز بناسکی، بسمہ معروف نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔

بنگلادیش کی جانب سے ناہیدہ اختر اور ربیعہ خان نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بنگلادیش کو تین میچوں کی سیریز میں دو۔صفر کی فیصلہ کن برتری مل گئی ہے، پاکستانی ٹیم کو بنگلادیش کے خلاف پہلی بار ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست ہوئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }