ورلڈ کپ، پاکستان ٹیم اپنا ساتواں میچ کھیلنے کولکتہ پہنچ گئی

17

ورلڈ کپ، پاکستان ٹیم اپنا ساتواں میچ کھیلنے کولکتہ پہنچ گئی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ میں اپنا ساتواں میچ کھیلنے کےلیے پاکستان کرکٹ ٹیم کولکتہ پہنچ گئی۔

قومی ٹیم کا اگلا میچ 31 اکتوبر کو بنگلادیش کے خلاف ہے، جس کی تیاریوں کے لیے وہ 30 اکتوبر کو ٹریننگ کرے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے چنئی میں ایک ہفتے قیام کے دوران افغانستان اور جنوبی افریقا کے خلاف میچز کھیلے۔

اب وہ چنئی سے کولکتہ پہنچ گئی ہے جہاں وہ ایک دن آرام کرے گی اور بنگلادیش کے خلاف 31 اکتوبر کے خلاف ہونے والے میچ کی تیاریوں کے لیے پیر کو ٹریننگ کرے گی۔

پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں مدمقابل آئیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }