یوم پاکستان23مارچ کے موقع پر چئیرمین کورکمیٹی پی اوسی گلوبل یواے ای،انجینئیرمحمدجاوید کی جانب سے
رنگارنگ تقریب کاانعقاد،دیارغیرمیں مقیم محب وطن پاکستانیوں کی کثیرتعدادمیں شرکت راس الخیمہ(اردوویکلی):: پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل یواے ای کی جانب سے 81ویں یوم پاکستان کے موقع پرراس الخیمہ میں رنگارنگ تقریب کااہتمام کیاگیا، تقریب کا انعقاد پی او سی گلوبل یواے ای،چئیرمین کور کمیٹی انجینئر محمد جاویدنے کیا۔ تقریب میں چئیرپرسن پاکستان میڈیا ڈیویلپمنٹ فاونڈیشن دردانہ شہاب نے بھی شرکت کی۔یوم پاکستان کی پروقار تقریب میں متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ممتازسماجی وکاروباری شخصیات جناب حامد زمان کائرہ،جناب سیف اللہ ،ثاقب نثار خٹک ،محمد علی حمدانی،سید شاکر، طارق رشید چوہدری، قائم مقام صدر پی او سی،آصف علی پراچہ، چوہدری ظہیرگجر،صدردبئی یونٹ چوہدری محمد رزاق گجر،ملک شبیراعوان،مظہر جاوید ،میڈیاکوآرڈینیٹرمحمدعلی،فنانس سیکریٹری ندیم پراچہ ،انفارمیشن سیکریٹری وقاص گھمن، صدرلیڈیزونگ میڈم خالدہ بخاری، میڈم فاطمہ، میڈم شائستہ کےعلاوہ دیگرمہمانوں کی بڑی تعدامیں شرکت اور وطن عزیزسے محبت کااظہار۔اس موقع پریوم پاکستان کی تاریخی اہمیت پرتفصیلی روشنی ڈالی گئی ،بعدازاں یوم پاکستان کی مناسبت سے کیک بھی کاٹاگیا۔