پولیس کا آپریشن، ہیکرز گینگ کو ختم کرنے کا اعلان

102
علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

دبئی پولیس نے ہیکرز اور آن لائن فراڈ کرنے والوں کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے ہیکرز گینگ کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ 43 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 20 کی شناخت اور وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ ہیکرز 36 ملین ڈالر کا فراڈ کرچکے تھے، چوری شدہ رقم بھی برآمد کروالی گئی۔ 

پولیس کے مطابق ہیکرز مختلف کمپنیوں، بینک کی خط و کتابت ہیک کر کے فراڈ کرتے رہے۔ ان سے گرفتار افراد سے لگژری گاڑیاں اور مہنگے فن پارے بھی برآمد کرکے ضبط کرلیے گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }