غزہ اور مغربی کنارے کو ایک ہوجانا چاہیے، جو بائیڈن

102

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ اور مغربی کنارے کو نئی فلسطینی اتھارٹی کے تحت بالآخر ایک ہوجانا چاہیے۔ 

امریکی اخبار میں شائع مضمون میں صدر بائیڈن نے کہا کہ دو ریاستی حل کی جانب بڑھتے ہوئے غزہ اور مغربی کنارے کو نئے سرے سے بحال فلسطینی اتھارٹی کے تحت ایک ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کہہ چکے ہیں کہ فلسطینی اتھارٹی اپنی موجودہ حالت میں غزہ کی ذمہ داری سنبھالنے کے قابل نہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کے سربراہ مارٹن گریفتھس نے اسرائیل اور حماس کے درمیان خونریز لڑائی سے متاثرہ لوگوں تک امداد پہنچانے کے لیے جنگ بندی کی درخواست کو پھر سے دہرا دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }