پی جے ایف کی جانب سےیواے ای کے 52 ویں قومی دن پرتقریب کا انعقاد۔

52

پاکستان جرنلسٹس فورم کی طرف سے متحدہ عرب امارات کے 52 ویں قومی دن کی تقریب کا انعقاد۔
تقریب میں پی جے ایف ممبران پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے عہدیداران کی شرکت۔
یو اے ای کے 52 ویں قومی دن کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔

معززحکمرانوں اورعایا  کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار۔

دبئی (نیوزڈیسک) متحدہ عرب امارات کے 52 ویں قومی دن کی تقریب 2 دسمبر کوپاکستان ایسوسی ایشن دبئی  میں منعقد ہوئی جس کا اہتمام پاکستان جرنلسٹس فورم یواے ای کی جانب سے کیاگیا- تقریب میں صدر پی جے ایف طاہر منیر طاہر، سینئر نائب صدر سعدیہ عباسی، نائب صدر زمرد بونیری، جنرل سیکرٹری حافظ زاہد علی، فنانس سیکرٹری ارشد انجم، ایگزیکٹو ممبران خالد محمود گوندل، کاشان تمثیل ہاشمی، انفارمیشن سیکرٹری اعجاز احمد گوندل، عارف شاہد، امجد قاسمی، پاکستان ایسوسی ایسش دبئی  کے جنرل سیکرٹری زاہد حسن، ہیڈ آف پبلک ریلیشنز ابو بکر امتیاز اور دیگر مہمان شامل تھے- تقریب میں یواے ای کے قومی ترانا بجایاگیااوریو اے ای کے 52 ویں قومی دن کی خوشیوں میں شامل ہونے کے لئے کیک کاٹے گئے،اس موقع پرمتحدہ عرب امارات کے شیوخ اور عوام کو تہنیتی پیغامات بھجوائے گئے اورانکی صحت وتندرستی سلامتی اوردرازی عمرکے لیئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔(تصاویربشکریہ طاہرمنیرطاہرصاحب)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }