بھارت کو اسلحہ کی فروخت کا معاملہ، امریکی وزیرخارجہ کا نظر ثانی کا مشورہ

66

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ترکی اور بھارت کو اسلحہ کی فروخت میں کے معاملات میں نظر ثانی کی جائے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر نے بجٹ اجلاس میں امریکی خارجہ پالیسیوں پر اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے امریکہ کی غیر ممالک کو اسلحہ کی فروخت کے معاملے پر بعض بیانات دیے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے  ترکی اور بھارت جیسے ممالک  کو امریکی دفاعی ساز و سامان کی فروخت کے عمل کو زیادہ سرعت اور پائیدار طریقے سے  سر انجام دیے  جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انتھونی بلنکن نے ایوانِ نمائندگان   کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے بجٹ اجلاس میں  امریکی خارجہ پالیسیوں پر اپنا جائزے پیش کرتے ہوئے امریکہ کی غیر ممالک کو اسلحہ کی فروخت کے معاملے پر بھی بعض بیانات دیے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں غیر ممالک کو عسکری سازو سامان کی فروخت غیر ضروری  بیورو کریسی سے  متاثر ہوتی ہے۔ مثال کے طور پرہم  ترکی اور بھارت جیسے اتحادیوں  سے تعاون کرتے ہوئے ان کے ساتھ کام کرنے  کے لیے اس بیوروکریسی سے کس طریقے سے نجات پا سکتے ہیں ؟

انھوں نے مزید کہا کہ میں آپ سے اتفاق کرتا ہوں کہ ہمیں غیر ملکی فروخت میں زیادہ احسن طریقے سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ بہت سے ممالک جن کے روس کے ساتھ اسلحہ کے لین دین کے  تعلقات ہیں وہ اپنے تعلقات پر نظرِ ثانی کریں ۔

یاد رہے ،امریکی دفتر خارجہ کی جانب سے قلیل مدت پیشتر کانگریس کو روانہ کردہ ایک خط میں ترکی کو  ایف۔سولہ کی فروخت کے امریکی مفادات کے لیے موزوں ہونے کا جائزہ پیش کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }