
فلپائن میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 17 جبکہ زخمیوں کی تعداد 11 ہو گئی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فلپائنی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب وسطی فلپائن میں درجنوں مسافر سے بھری بس پہاڑ سے نیچے کھائی میں جا گری۔
فلپائنی حکام کا کہنا ہے کہ بس حادثے میں زخمی افراد میں سے 7 کی حالت تشویش ناک ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مسافر بس کو حادثہ ممکنہ طور پر بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔