72 گھنٹوں میں 135 اسرائیلی گاڑیوں کو تباہ کیا، ابوعبیدہ

53

72 گھنٹوں میں 135 اسرائیلی گاڑیوں کو تباہ کیا، ابوعبیدہ

القسام بریگیڈ کے فوجی ترجمان ابوعبیدہ کا کہنا ہے کہ 72 گھنٹے کے دوران ہم نے 135 اسرائیلی گاڑیوں کو مکمل یا جزوی تباہ کیا ہے۔

ترجمان القسام بریگیڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ کارروائی کے دوران درجنوں صیہونی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ القسام کے مجاہدین نے دوبدو لڑائی میں اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کیا۔

ترجمان القسام بریگیڈ نے کہا کہ مجاہدین نے مارٹر گولوں اور میزائلوں سے دشمن کے مراکز کو بھی تباہ کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میزائلوں سے اسرائیل کے اندر صیہونی اداروں اور اہداف کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }