سینئیرنائب صدرپاکستان مسلم لیگ(ن)یواے ای خواجہ عبدالوحیدپال کاانتقال
ایصال ثواب کےلئے پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد
سینئیرنائب صدرپاکستان مسلم لیگ(ن)یواے ای خواجہ عبدالوحیدپال کاانتقال
آسماں تیری لحَد پر شبنم افشانی کرے سبزۂ نَورُستہ اس گھر کی نگہبانی کرے۔
مرحوم خواجہ عبدالوحیدپال قائدمسلم لیگ میاں نوازشریف سے جنون کی حد تک محبت رکھتے تھے
عبدالوحیدپال کے انتقال کی خبر پردوست احباب نےانتہائی دکھ اورافسوس کااظہارکیا۔
خواجہ عبدالوحید پال (مرحوم) کی روح کو ایصال ثواب کےلئے
پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد
خواجہ عبدالوحید پال (مرحوم) ایک شریف النفس اور محب وطن انسان تھے۔
اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرما کرجنت الفردوس میں اعلی جگہ عطافرمائے آمین
ابوظہبی(اردوویکلی)::پاکستان مسلم لیگ(ن)یواے ای کے سینئیر ترین رکن ورہنما، سینئیرنائب صدر خواجہ عبدالوحیدپال اب اس دنیا میں نہیں رہے اورمؤرخہ 10جنوری کواس عارضی مسکن کوخیرآباد کہہ کہ اپنے خالق حقیقی سے جاملے(اناللہ واناالیہ راجعون)اللہ پاک مرحوم کی آخرت کی منزلیں آسان فرمائے۔خواجہ عدالوحید عرصہ درازسے یواے ای میں مقیم تھے۔ مرحوم ایک نفیس اوربے ضرر انسان تھے۔ہر کسی کے ساتھ بڑی خندہ پیشانی سے ملتے اور بالخصوص اپنی سیاسی پارٹی مسلم لیگ(ن)کے بہت مخلص کارکن تھے عہدے انکے لیئے کوئی معنی نہ رکھتے تھے ہمیشہ اپنے آپ کوقائد کاورکر اور پارٹی کا کارکن کہاکرتے پال صاحب میاں نواز شریف اور انکے پورے خاندان کے انتہائی معتقدتھے آج خواجہ عبدالوحیدپال ہم میں نہیں ہیں تو 8 اکتوبر2023 کادن مجھے بڑی اچھی طرح یادہے جس دن یواے ای مسلم لیگی عہدیداران کانیانوٹیفکیشن جاری ہواخواجہ عبدالوحیدپال رات کے ڈیڑھ بجے تک میرے ساتھ ٹیلی فونک رابطے میں رہے اور جب تک خبرپوری بن نہ گئی مسلسل فون پرمعلومات فراہم کرتے رہے کبھی عہدیداروں کی تصاویرمنگوا کربھجوارہے ہیں تاکہ کسی کاگلہ شکوہ نہ رہے کہ میری تصویرشائع نہیں ہوئی بلاشبہ وہ ایک انتھک اورمحنتی اوروفاشعار انسان تھے اور پارٹی کے انتہائی وفاداروں میں شمارکیئے جاتے تھے کئی مرتبہ پارٹی میں گروپنگ بھی ہوئی مگرخواجہ عبدالوحیدپال کی ہمیشہ کوشش رہتی کہ سب لوگ متحد رہ کرپارٹی اورقائد کے لیئے کام کریں۔
انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے لئے پاکستان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں گراں قدر خدمات سر انجام دیں اور اہم سیاسی عہدوں پر فائز رہے۔خواجہ عبد الوحید پا ل مسلم لیگ (ن) کے دیرینہ ساتھی تھے، جنہیں ن لیگ کی اعلی قیادت بخوبی جانتی تھی- سینئر مسلم لیگی کارکن ہونے کی وجہ سے پارٹی میں ہونے والے مختلف فیصلوں میں ان کی رائے کو اہمیت دی جاتی تھی۔ خواجہ عبد الوحید پا ل کے انتقال سے یقیناًپی ایم ایل (این) یواے ای میں سیاسی خلاء پیدا ہو گیا ہے اور ان کی یہ کمی محسوس کی جاتی ر ہے گی-
ان کی وفات کی خبرسن کرپارٹی کے تمام عہدیداروں اور مختلف شعبہ ہائے حیات سے وابستہ پاکستانی کمیونٹی کی ممتازسماجی،سیاسی،مذہبی وکاروباری شخصیات
صدرپی ایم ایل (ن)یواے ای محمد غوث قادری، چئیرمین غلام مصطفی مغل،صدرٹریڈونگ عبدالمجید مغل ،چئیرمیں،جنرل سیکریٹری راجاابوبکرآفندی،چیف کوآرڈینیٹڑغلام عباس بھٹی،ملک شہزادیونس،انجینئیریونس کیانی ،ملک محبوب ربانی،چوہدری محمدصدیق،چوہدری محمدزمان ریحانیہ،چوہدری الطاف حسین،ملک محمدشہنازماہل،صوفی غلام محی الدین،طارق جاویدقریشی،قاضی نثار،راجہ محمدشفیق جنجوعہ،حاجی محمدیاسین،حاجی درازخان،سہیل خاور،چوہدری خالد حسین،انجینئیرمحمدجاوید،میاں امجدجاوید،فاروق وڑائچ،رانامحمد نعیم ڈپٹی ہیڈسوشل میڈیاونگ یواے ای،
چئیرمین غلام مصطفے مغل نے کہا کہ وحید پال عرصہ دراز سے پارٹی کے ساتھ رہے انہوں نے پاڑٹی کے لیئے مختلف عہدوں پہ کام کیا۔میں نے خصوصی طورپرپاکستان سیالکوٹ میں انکے نماز جنازہ میں بھی شرکت کی ۔وہ ہمیشہ پارٹی کے وفادار تھے اور پارٹی ایک قیمتی اثاثہ تھے اللہ پاک انکی مغفرت فرمائے آمین
صدرپی ایم ایل این یواے ای غلام غوث قادری نے کہاکہ میرا دوست، دیرینہ ہمدم ،برسوں کا ساتھی بھائی،اورمیرا محسن عبدالوحید پال اب اس دنیا میں نہیں رھا۔خواجہ عبدالوحیدپال ایک انتہائی نفیس اور شریف انسان تھے وہ ہمیشہ پارٹی کے ساتھ خلوص نیت سے چلے اور پارٹی کی مضبوطی کے لیے کام کیا ۔وہ ہمارے عظیم ساتھیوں میں شامل تھے اللہ پاک انکوغریق رحمت کرے اور انکی آخرت کی منزلیں آسان فرمائے آمین
صدرٹریڈونگ یواے ای عبدالمجیدمغل نے کہا کہ خواجہ عبدالوحیدپال پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئیرترین رہنما تھےانہوں نے پارٹی کے لیئے گراں قدرخدمات انجام دیں جوہمیشہ یاد رکھی جائینگی اللہ تعالی انکی مغفرت فرمائے آمین
جنرل سیکریٹری یواے ای راجاابوبکر آفندی نے کہا کہ وہ ہمارے دیرینہ ساتھی تھے ہمیشہ حق سچ کی بات کرتے وہ پارٹی کاایک قیمتی اثاثہ تھے اللہ پاک انکوجنت الفردوس میں اعلی مقام عطافرمائے آمین
چیف کوآرڈینیٹر یواے ای غلام عباس بھٹی نے کہا کہ ایک اعلی ظرف انسان کی جدائی سے دل دکھ سے بھر گیا اللہ تعالی پال صاحب کی آخرت کی منزلیں آسان فرمائے اور انکوجنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے
ملک محبوب ربانی چئیرمین ابوظہبی نے کہا کہ عبدالوحید پال آج ہم میں نہیں رہے وہ پارٹی کے ایک اہم رہنماتھے انکی وفات کاسن کربہت دکھ ہوا(اناللہ واناالیہ راجعون)اللہ پاک انکی مغفرت فرمائے آمین
صدرپی ایم ایل (ن)ابوظہبی چوہدری محمدصدیق نے کہا کہ وہ میرے پرانے ساتھی تھے ہم نے کافی عرصہ ایک ہی کمپنی میں کام کیا۔خواجہ عبدالوحیدایک محب وطن پاکستانی اور پارٹی کے مخلص رہنما تھے خواجہ صاحب کی وفات میرے لیئے کسی صدمے سے کم نہیں اللہ تعالی میرے دوست کوجنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے آمین ثم آمین
ممتازسماجی رہنماوچئیرمین اے ایم گروپ چوہدری محمدزمان ریحانیہ نے خواجہ عبدالوحیدپال کی وفات پراظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم بڑے ملنسار اورخوش اخلاق انسان تھے انکی وفات یواے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیئے ایک افسوسناک خبرہے اللہ تعالی مرحوم کوجواررحمت میں جگہ عطافرمائے اوران کے پسماندگان کوصبرجمیل عطافرمائے آمین
ممتازسماجی شخصیت ملک محمدشہنازماہل نے کہا کہ مرحوم سے جب کبھی ملاقات ہوتی بڑے تپاک سے ملتے ۔وہ ایک شریف النفس اورعمدہ شخصیت کے مالک تھے اللہ تعالی انکی مغفرت فرمائے آمین۔
مینجنگ ڈائریکٹرناظم جنرل کنٹریکٹنگ وکنسٹرکشن ابوظہبی چوہدری الطاف حسین نے کہا کہ مرحوم اچھی خوبیوں کے مالک تھے ہمیشہ بڑی محبت اور چاہت سے ملتے اللہ تعالی انکوجنت میں جگہ دے آمین
ممتازمسلم لیگی رہنما انجینئیریونس کیانی نے کہا کہ خواجہ عبدالوحیدپال عرصہ دراز سے یواے ای میں مقیم تھے
معروف پاکستانی بزنس مین مینجنگ ڈائریکٹرشینواری ریسٹورنٹ مصفح ابوظہبی راجہ محمدشفیق جنجوعہ نے خواجہ عبدالوحیدبارے کہا کہ مرحوم ایک نفیس اوردھیمہ لہجہ رکھنے والے انسا تھے ہمیشہ خوش اخلاقی سے ملتے دعاہے اللہ تعالی انکی آخرت کی منزلیں آسنا فرمائے آمین
صدرگرینڈ اوورسیزکلب ابوظہبی ومعروف ٹرانسپورٹر طارق جاوید قریشی نے کہا کہ خواجہ صاحب مرحوم ایک شریف انسان تھے انکی وفات کاسن کرافسوس ہوااللہ تعالی انکوجنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے آمین
رانا محمد نعیم ڈپٹی سوشل میڈیا ہیڈ پاکستان مسلم لیگ نون متحدہ عرب امارات نے کہا کہ خواجہ صاحب ایک محب الوطن اور وفادار شخصیت تھے۔ ان کی پارٹی کے لیے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا یہ افسوس ناک خبر ہم سب کے لیے دکھ کا سبب ہے لیکن یہ نظام قدرت ہے جو ہم سب پر برحق ہے ہم ان کے لیے دعا گو اللہ تعالٰی خواجہ عبدالوحید پال مرحوم کی مغفرت فرمائے جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین یارب العالمین۔
ممتازمسلم لیگی رہنما صوفی غلام محی الدین نے کہا کہ خواجہ عبدالوحید پال مسلم لیگ ن متحدہ امارات کے سینیئر ترین رہنما ء خوش اخلاق،سیاسی اور سماجی شخصیت قائد محترم میاں محمد نواز شریف کے مخلص کارکن اور ہم سب کے دیرینہ ساتھی اس دنیا فانی سے رخصت ہو گئے ۔انا للہ وانا الیہ راجعون اللہ تعالی انکی مغفرت فرمائے آمین
معروف صحافی وپاکستانی بزنس مین سہیل خاور نے کہا کہ مرحوم نفیس ، نیک دل، خوش طبع، زندہ دل اور اعلی اخلاق ،کمیٹیڈ اور شاندار مسکراہٹ کے مالک انسان تھے وہ احباب کا وسیع حلقہ رکھتے تھے ہمیشہ اپنی خوش اخلاقی اور انسان دوستی سے دوسروں کومتاثر کرلیتے تمام دوست احباب ان کی کمی ھمیشہ محسوس کریں گے
معروف پاکستانی بزنس مین چئیرمین پاک سپرمارکیٹس گروپ حاجی محمدیاسین نے کہا کہ خواجہ عبدالوحید پال مرحوم جس سیاسی پارٹی سے وابستہ تھے آخری دم تک اسی سے وابستہ رہے انہوں نے کبھی پارٹی نہیں چھوڑی ۔کمیونٹی کے سب لوگ انہیں سب عزت و احترام دیتے تھے اللہ تعالی مرحوم کوجنت الفردوس میں جگہ دے آمین
صدرسوشل سینٹرشارجہ خالد حسین چوہدری نے کہا کہ خواجہ عبدالوحید پال یاروں کے یارتھے بڑے ہنس مکھ اور نفیس انسان تھےخواجہ صاحب کی وفات کا سن کر دلی افسوس ہوا ۔اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اورانکے لواحقین اور۔عزیزوں دوستوں کو صبر جمیل عطا فرمائےآمین ثم آمین
نائب صدرگرینڈ اوورسیزکلب ابوظہبی وسینئیرمسلم لیگی رہنما قاضی نثار نے کہا کہ مرحوم سے زیادہ ملاقات تو نہ تھی مگرجب کبھی کسی محفل میں ملتے بڑے پرتپاک طریقے سے ملتے یوں لگتاجیسے صدیوں کی پہچان ہو انکی وفات کاسن کرافسوس ہوا
سینئیرنائب صدرابوظہبی میاں امجد جاوید نے کہا کہ خواجہ صاحب مرحوم پارٹی کاقیمتی اثاثہ تھے انکی وفات سے ایک خلاپیدا ہوگیا ہےایک اعلی طرف کے اعلی انسان کی جدائی سے دل دکھ سے بھر گیا اللہ تعالی پال صاحب کی آخری منزل آسان فرمائے
معروف سماجی کارکن چئیرمین پختون ویلفئیرآرگانزیشن حاجی درازخان(تمغہ امتیاز) نے کہا (انا للہ وانا الیہ راجعون )۔بہت ہی افسوس ناک خبر سُننے کو ملی اللہ تعالیٰ وحید پال صاحب کی مغفرت فرمائے ۔آمین
جنرل سیکریٹری ابوظہبی فاروق احمدوڑائچ نے کہا کہ خواجہ عبدالوحیدپال کی پارٹی کے لیئے بڑی خدمات ہیں انہوں نے ہمیشہ پارٹی سے وفاداری نبھائی وہ ایک کمیٹڈ انسان تھے ہمیشہ پیارمحبت سے ملتے ۔اللہ تعالی انہیں جواررحمت میں جگہ دے آمین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گزشتہ روز پاکستان سوشل سینٹرشارجہ میں صدرپاکستان مسلم لیگ(ن)یواے ای محمدغوث قادری نےخواجہ عبدالوحید پال (مرحوم) کی روح کو ایصال ثواب کےلئے قرآن خوانی،دعائے مغفرت اور تعزیتی اجلاس کااہتمام۔جس میں پارٹی عہدیداروں،دوست احباب اور سینکڑوں ۔سوگواروں نے شرکت کی۔تعزیتی اجلاس میں مرحوم خواجہ عدالوحیدپال کے اوصاف حمیدہ بیان کئے گئے، دعائے مغفرت و بخشش اور لواحقین کے لئے دعائے صبر جمیل کی گئی
تعزیتی اجلاس میں محمد غوث قادری، عبدالمجید مغل،چوہدری خالد حسین،انجینئر زبیر خان، خلیل احمدبونیری،عزیز خان، وقار خان، غلام حسین، حاجی رشید، حاجی محمد یاسین، سہیل خا ور، حاجی دراز خان، ملک محبوب ربانی ،فاروق وڑائچ، راشد فاروق، راجہ ثاقب محمود، حاجی محمد نواز، عبداللہ خان، چوہدری رازمان شان، طاہر بھنڈر، ملک دوست محمد اعوان، چوہدری خالد بشیر، سہیل عامر گھمن، راجہ محمد سرفراز، ملک خادم شاہین، ملک شہزاد یونس، محمد شہزاد بٹ، شوکت محمود بٹ، خرم رشید، چوہدری شہباز غفار، عارف عامر منہاس، سجاد چیمہ، سہیل خاور، شفیق الرحمان، چوہدری بشیر شاہد، غلام محی الدین، خادم حسین، میاں منیرہانس، سرفراز مغل، عتیق خان، مسعود احمد، عمران اسلم، سردار الطاف حسین، شیر اکبر آفریدی، ملک اسلام، مظاہرعادل، ذوالفقارعلی مغل، وقاص گھمن۔ چوہدری ،عبدالرزاق گجر، غلام عباس بھٹی، ملک محمد اسلم، طاہر منور، عرفان اقبال طور، چوہدری عامر بشیر انجم،حافظ ناصر، محمد علی قادری، محمد اکرم شہزاداوردیگر سوگواروں نے شرکت کی-