پھلوں کے بادشاہ آم کی ڈیلیوری شاہی سواری کے ذریعے

ایسا صرف دبئی میں ممکن ہے دنیامیں کہیں اور نہیں آم بھی کھائیں اورمہنگی سپورٹس کارمیں سفربھی

247
                                                                             دبئی میں لیمبورگینی میں آموں کی ڈیلیوری،مارکیٹنگ اور سیل کا ایک منفرد اور پرکشش انداز
ایسا صرف دبئی میں ممکن ہے دنیامیں کہیں اور نہیں آم بھی کھائیں اورمہنگی سپورٹس کارلیمبورگینی میں سفربھی
  دبئی(اردوویکلی)::پھلوں کابادشاہ آم کسی تعارف کامحتاج نہیں پوری دنیاکی طرح متحدہ  عرب امارات میں بھی پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ مقامی عرب اوردیگرقومیتوں کے لوگ بھی موسم گرما میں آم کی آمدآمد کےمنتظرہوتے ہیں کیونکہ ہرکوئی جانتا ہے کہ پاکستانی آم اپنے قدرتی ذائقےاور مخصوص خوشبوکی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہیں  متحدہ عرب امارات کے شہری پاکستان کی اس سوغات کی خریداری کے لیے مارکیٹوں کا رخ کررہے ہیں۔  پاکستانی آم کی مخصوص پہچان کومتحدہ عرب امارات میں متعارف کرانے کے لیئے سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی،دبئی قونصلیٹ اور پاکستان سوشل سینٹرشارجہ کے صدرچوہدری خالد حسین نے اس کی مارکیٹنگ اورتشہیرکے لیئے بڑے پیمانے پر مختلف تقریبات کاانعقادکیا جس میں کمیونٹی کے ساتھ ساتھ مخلتف ممالک کے سفارت کاروں اور ممتازشخصیات کومدعو کیاگیا جس کانتیجہ دیارغیرمیں پاکستانی آموں کی مقبولیت میں نمایاں اضافہ ہے۔ گزشتہ چند برسوں سے متحدہ عرب امارات میں پاکستانی مصنوعات کے بڑے امپورٹرپاکستان سپرمارکیٹس گروپ کے روح رواں چئیرمین حاجی محمد یسین کے وژن کے مطابق انکے صاحبزادے مینجنگ ڈائریکٹرپاکستان سپرمارکیٹس گروپ جہانزیب یسین  نے جدید تقاضوں کے اور مارکیٹ ٹرینڈ کومدنطر رکھتے ہوئے  ایک منفرد اورپرکشش مہم  ‘مینگوز اِن لیمبورگینی’ (لیمبورگینی میں آم) متعارف کرائی جس نے مقبولیت کی حدوں کوچھولیا اور دیکھتے ہی دیکھتے ہرکسی نے لیمبورگینی(ایک انتہائی مہنگی اسپورٹس کار)کے ذریعے آم گھرپرڈیلیورکرنے کی بکنگ کرانا شروع کردی متحدہ عرب امارات میں اس پرکشش مہم کے بہت چرچے ہیں چاہے پرنٹ میڈیا ہو،الیکٹرانک یا سوشل میڈیا ہرکوئی (مینگوزان لیمبورگینی) کے گن گارہاہےامسال بھی آپ اس مہم کے تحت اپنے پسندیدہ پھل آم کے 3کارٹن کا آرڈر دے کر لیمبورگینی کے ذریعے گھر میں ڈیلیور کراسکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ  آم وصول کرنے والے صارف کو لیمبورگینی میں سیر بھی کرائی جائے گی۔ توہے نہ مزے کی بات ایک تیر میں 2شکار آم بھی کھائیں اور دنیاکی مہنگی اسپورٹس کارمیں سیربھی کریں ۔ مینجنگ ڈائریکر پاکستان سپر مارکیٹس گروپ جہانزیب یسین نے کہا کہ اس سال 1جون سے ہم نے دبئی میں ‘مینگوز اِن لیمبورگینی’  مہم کاآغاز کردیاہے اور چند دن پیشترلانچ ہونے والی مہم کے تحت صرف چند دنوں میں آم کے ہزاروں کارٹن ڈیلیورہوچکے ہیں اور ہزاروں مزیدآرڈرزپائپ لائین میں ہیں جہانزیب نے کہا کہ لیمبورگینی کے ذریعے آموں کی تقسیم ایک منفردتجربہ تھا جس کا مقصد محبت کا پیغام پھیلانا ہے اس لیمبو مہم سے بہت سے یادیں بنائیں جنہیں بھلایا نہیں جاسکتا۔کیونکہ اکثر بچوں کے لیے یہ پہلا موقع تھا کہ وہ لیمبورگینی میں بیٹھے تھے۔انہوں نے بتایا کہ اس مہم کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ لگژری کار میں ڈیلیوری کے باوجود کوئی اضافی چارجز نہیں ہیں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }