امارات سے پاکستان آنے والے مسافر صرف منظور شدہ لیبارٹریز سے ہی ٹیسٹ کروائیں
امارات سے پاکستان آنے والے مسافر صرف منظور شدہ لیبارٹریز سے ہی ٹیسٹ کروائیں
جو ایئر لائنز غیر منظور شدہ لیبارٹریز سے ٹیسٹ کروانے والے مسافروں کو پاکستان لائیں گی، ان پر جرمانے عائد ہوں گے
ابوظہبی(اردوویکلی)::سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی کی جانب سے جاری کی گئی ایک پریس ریلیز میں حکومت کی جانب سے تمام ایئر لائنز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ متحدہ عرب امارات سے پاکستان آنے والے مسافر یواے ای کی درج ذیل منظور شدہ لیبارٹریز سے کورونا ٹیسٹ(پی سی آر ٹیسٹ) کروا کر نیگیٹو رپورٹ حاصل کرنے کے بعد ہی سفرکرسکیں گے۔ این سی او سی کے اجلاس کے مطابق جو ایئر لائز ان ہدایات کی خلاف ورزی کریں گی ان پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے تاکہ جعلی رپورٹ حاصل کرکے سفر کرنے والے مسافروں کو روکا جا سکے۔اماراتی حکومت نے پاکستان جانے والے مسافروں کے لیے مختلف ریاستوں میں قائم 70 لیبارٹریز کو منظور شدہ قرار دیا ہے۔ یہ فہرست یواے ای کی سرکاری ویب سائٹ پر دیکھی جاسکتی ہے۔ پاکستان جانے والے مسافروں کو سفر سے 72 گھنٹے قبل منفی رپورٹ حاصل کرناہو گی۔ان مسافروں کا اینٹی ریپڈ ٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔ صرف وہی مسافرسفر کرنے کے اہل ہوں گے جن کے پاس ان مستند لیبارٹریوں کا منفی ٹیسٹ موجودہوگا۔ حکومت کی جانب سے یہ اقدام مُلک میں کورونا کیسز میں اضافہ اور اس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے پیش نظر لیا گیا ہے۔ سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی کی جانب سے منظور شدہ میڈیکل سینتڑز(لیبارٹریز) کی فہرست مندرجہ ذیل ہے۔
وی پی ایس ہیلتھ گروپ ابوظبی و العین (برجیل، میڈور، لائف لائن ہاسپٹل)، ۔ ایکوریسی لیبارٹری، حمدان سٹریٹ، ابو ظبی۔ دار الموسیٰ لیبارٹری، حمدان سٹریٹ، ابوظبی،
،پی ایچ ڈی لیبارٹری، الیکٹرا سٹریٹ، ابوظبی۔ نیومیڈیکل سینٹر ابوظہبی والعین ،الخلیج ڈائیگناسٹک میڈیکل سنٹر، ابوظبی7۔ گلف ریڈیالوجی اینڈ لیبارٹریز، ابوظبی و العین لائف ڈائیگناسٹک، ابوظبی۔ البورگ میڈیکل لیبارٹریز، ابوظبی۔ نیشنل ریفرنس لیبارٹری، -43 مصفہح سٹریٹ، ابوظبی۔
۔ نیومیڈیکل سینٹر،میڈی کیئر،آسٹر،ایمیریٹس ہسپتال دبئی،سعودی جرمن ہسپتال دبئی،ذلیخا ہسپتال ،کینیڈین سپیشلسٹ ہسپتال،امریکن ہسپتال دبئی۔NMC::دُبئیDubai
Ras Al Khaima۔ راس الخیمہ:
،ہسپتال،الجزیرہ ہیلتھ سینٹر،راس الخیمہ ہیلتھ سینٹر،المنیعی ہیلتھ سینٹر راس الخیمہ RAKصقرہسپتال،رائل میڈیکل سینٹراین ایم سی راس الخیمہ۔ ،NMC راس الخیمہ
Sharjahشارجہ:
،تھمبے لیبز،آسٹرکلینک، میڈی کئیر،ایمیریٹس ہسپتال،سٹارمیٹروپولس کلینیکل لیب اینڈہیلتھ سروسز۔دارالحکمہ میڈیکل لیبارٹری ت مThumbay۔ NMCشارجہ
فجیرہFujaira: