ابوظہبی میں جدید ترین سکینرز سے کوویڈ 19 کی تشخیص کا پائلٹ منصوبہ

155
ابوظہبی(اردوویکلی):: ابوظہبی ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی نے امارت کے منتخب مقامات پر کوویڈ 19 کے مشتبہ کیسز کی تشخیص کیلئے نئے سکینرز لگانے کے پائلٹ ٹیسٹ کی منظوری دے دی ۔ یہ اقدام جدید ترین ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے عوامی صحت و تحفظ کو یقینی بنانے کی کاوشوں کا حصہ ہے یہ جدید ترین سکینرز موجودہ احتیاطی اقدامات میں اضافہ بنیں گے جس کے دوران موجودہ پروٹوکولز میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی ۔ اس ٹیکنالوجی کی سکرینز (بغیر ریکارڈنگ کیئے ) ایک فاصلے سے کوویڈ 19 سے متعلق فوری نتیجہ دیں گی یہ عوامی مقامات پر داخلے جیسے بڑے پیمانے پر سکریننگ کیلئے استعمال ہونگیں ۔ اس پائلٹ مرحلے میں ان سکینرز کو ابوظہبی کے منتخب عوامی مقامات جیسے جزیرہ یاس اور مصفح صناعیہ کے کے داخلی وخارجی مقامات پر پر نصب کیا جائے گا  یہ سکینر اگر کسی شخص کو کوویڈ 19 سے غیر متاثر ہونے کی تشخیص کرے گا تو اس فرد کو اس مقام پر داخلے کی اجازت ہوگی لیکن اگر سکینر نے کسی فرد کو ممکنہ متاثر ہونا شناخت کرلیا تو اس فرد کو 24 گھنٹوں میں مفت پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا ۔(نیوزبشکریہ وام)۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }