خان شنواری اینڈباربی کیوریسٹورنٹ کی دوسری برانچ کاسفیرپاکستان کے ہاتھوں افتتاح
-
پاکستانی کھانے عمدہ معیاراورلاجواب ذائقے کی بدولت پوری دنیامیں مقبول ہیں(سفیرفیصل نیازترمذی)۔
تجربہ کار ماہرشیفس کی نگرانی میں کھانے تیارہوتے ہیں(سمیرملک)۔
مصفح صناعیہ 4میں خآن شنواری اینڈ باربی کیوریسٹؤرنٹ کی دوسری برانچ کاشاندارافتتاح
سفیرپاکستان جناب فیصل نیاز ترمذی نے ممتازپاکستانی سماجی وکاروباری شخصیات حاجی محمداکبر،چوہدری محمدزمان ریحانیہ،ملک محمدشہناز ماہل،چوہدری الطاف حسین،میاں امجدجاوید ،سمیرملک،ڈاکٹرطلعت محمودبٹ،ڈاکٹررحمان بنگش،میاں ،عزیز احمد بنگش محمد اسلم،ڈاکٹرعامرخآن اوردیگرکمیونٹی ممبران کے ساتھ مصفح انڈسٹریل ایریا4میں خان شنواری اینڈباربی کیوریسٹورنٹ کی دوسری برانچ کا افتتاح کیا
ابوظہبی(اردوویکلی)::گزشتہ رات سفیرپاکستان جناب فیصل نیازترمذی نے مصفح انڈسٹریل ایریا4ابوظہبی میں معروف پاکستانی ریسٹورنٹ خان شنواری اینڈباربی کیو ریسٹورنٹ کی دوسری برانچ کاافتتاح کیا۔اس موقع پریواے ای کی لوکل وپاکستانی کمیونٹی کی ممتازسماجی وکاروباری شخصیات حاجی محمداکبر،حاجی چوہدری محمدزمان ریحانیہ،ملک محمدشہناز ماہل،چوہدری الطاف حسین،میاں امجدجاوید،ڈاکٹرطلعت محمودبٹ،ڈآکٹرعامرخان،ڈاکٹررحمان بنگش،میاں محمداسلم،واجد حسن قریشی،مقصوداحمد،عزیز احمد بنگراجا عرفان احمدسمیت پاکستانی کمیونٹی ممبران کی بڑی تعدادنے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اورریسٹورنٹ کی کامیابی کے لیئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔اس موقع پرمہمانوں کی تواضع روایتی شنواری کڑاھی،افغانی پلاؤ اورہمہ اقسام باربی کیوڈشزسے کی گئی۔کھانوں کے معیار اورلذت کی تمام مہمانوں نے تعریف کی۔
اس موقع پرتقریب کے مہمان خصوصی سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی نے خان شنواری ریسٹورنٹ کے افتتاح کے بعد اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کھانے اپنے لاجواب ذائقے ،عمدہ کوالٹی کی بناپرپوری دنیامیں انتہائی مقبول ہیں اور نہ صرف پاکستانی بلکہ یہاں کے مقامی اور برصغیرایشیاکے علاوہ یورپی ممالک کے لوگ بھی پاکستانی کھانے پسندکرتے ہیں کیونکہ پاکستانی کھانے حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق تیارکیئے جاتے ہیں جوقدرتی ذائقے اورلذت سے بھرپورہوتے ہیں متحدہ عرب امارات میں بھی لوگ پاکستانی کھانوں کوزیادہ پسندکرتے ہیں پورے متحدہ عرب امارات میں بہت سے پاکستانی بزنس مینوں نے ریسٹورنٹس کے بزنس میں بڑانام کمایاہے اس شعبہ میں بہت پوٹینشل ہے مگرشرط ہے کہ آپ ایمانداری سے صحت وصفائی کے ساتھ ساتھ کھانوں کے معیار کوبہتربنائیں اوران کی تیاری میں پروفشنلزم لائیں۔امیدہے خان شنواری ریسٹورنٹ اپنے نام کومزیدتابناک بنائے گا۔ اس کی پہلی برانچ کا المفرق ابوظہبی میں میں نے ہی افتتاح کیا اور آج دوسری برانچ کاافتتاح کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس کررہاہوں میری دعا ہے کہ یہ پورے یواے ای میں نیٹ ورک کووسعت دیں ۔سفیرفیصل نیازترمذی نے کہا کہ میری خواہش ہے پاکستانی کمیونٹی جابزپرہی اکتفانہ کرے بلکہ بزنس میں بھی اگے آئے بیشک چھوٹے بزنس سے آغازکریں اس سے پاکستانی ورک فورس میں اضافہ ہوگا۔
مینجنگ ڈائریکٹرخان شنواری ریسٹورنٹ سمیرملک نے نمائیندہ اردوویکلی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہاں تمام کھانے ماہر شیفس کی نگرانی میں تیارکیئے جاتے ہیں ہمارے مشہور کھانوں میں معروف شنواری مٹن کڑاھی،نمکین گوشت،چپلی کباب،افغانی پلاؤ،توااسپیشل ،سپیشل پلیٹر،اسپیشل باربی کیوکے ساتھ ساتھ روائتی پاکستانے کھانوں پائے،اسپیشل چنے،نان کے علاوہ دیسی کھانے بھی دستیاب ہونگے ہم لوگ تازہ گوشت خود تیارکرواتے ہیں اور اسکے ساتھ ساتھ تازہ سبزیاں اورمعیاری مصالحہ جات استعمال کرتے ہیں ہمارا مشن اپنے گاہکوں کااعتماد ہے وہی ہماری اصل انویسٹمنٹ ہے سمیرملک نے کہا کہ ہماراایجنڈا ہمارے مستقل گاہک جوایک بار آئے وہ باربارآئے یہی ہماری کامیابی ہوگی۔انشااللہ ہم اپنے صارفین کے اعتمادپرپورااتریں گے اور کوالٹی پرکبھی بھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔