ابوظہبی میں چھوٹی مالیت کےمقدمات کے لیئے علیحدہ عدالت کا قیام

154
                                                  شیخ منصور بن زاید نے ابوظہبی میں چھوٹے دعوی جات عدالت کے قیام فیصلے پر دستخط کردیئے۔
ابوظہبی(اردوویکلی):: نائب وزیر اعظم متحدہ عرب امارات و وزیر برائے صدارتی امور اور صدرابوظہبی جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ عزت مآب شیخ منصور بن زاید النھیان نے سمال کلیم کورٹ کے قیام کے فیصلے پر دستخط کردیئے جو جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ کی سٹریٹجک ترجیحات کی بنیاد پر قائم کی جارہی ہیں ۔انڈرسیکریٹری جنرل ابوظہبی جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ  یوسف سعید العبری نے مقدمات نمٹائے جانے کے طریقہ کار کو منظم کرنے بالخصوص چھوٹے نوعیت کے مقدمات سے متعلق قانون سازی اور عدالتی انفراسٹرکچر کیلئے ملکی قیادت کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ اس سے معمولی نوعیت کے مقدمات کو جلد نمٹانے اور عدالتی عمل کو کم وقت میں انجام دینے میں معاونت ملے گی جو کہ عالمی مسابقتی معیارات کے مطابق ہے سعیدالعبری نے کہا کہ اس فیصلے سے مقدمات جلد نمٹنانے کی ضمانت ملے گی اور تمام فریقین کا وقت بھی بچے گا کیونکہ ایسے مقدمات کی سماعت کرنے والی عدالت کو سول ، کمرشل اور لیبر تنازعات اور 5 لاکھ درہم تک تنخواہ والے کیسز نمٹانے کا اختیار ہوگا ۔ سمال کلیم کورٹ کے قیام سے مقدمات تیاری کا طریقہ کار بھی تیز انجام پائے گا ، یہ تمام طریقہ کار مقدمہ درج ہونے کے 15 ایام میں مکمل ہوگا ، اس عرصہ میں اتنا ہی وقت توسیع دی جاسکے گی جس کا فیصلہ سپروائزنگ جج کرے گا۔ اس فیصلے سے مقدمات انجام دینے کا عمل ریکارڈ وقت میں یقینی بنے گا جس کیلئے ایک زیادہ فعال راستہ اپنایا گیا ہے ، مقدمہ دائر کرنے والا اپنے کلیم کی رقم کا 3 فیصد تک یا کم از کم دو ہزار درہم بطور ایکسپرٹ فیس ادا کرکے تکنیکی ماہر کی رائے پاسکے گا ، یہ مقدمہ کی سماعت میں معاون ہوگی ۔ عدالت کے فیصلوں کیخلاف اپیل فیصلے کے 15 روز کے اندر دائر کی جاسکے گی اور وہ اپیل دائر ہوگی جس میں کلیم کی رقم 50 ہزار درہم سے زائد ہوگی ۔ ہر اپیل کیلئے ایک ہزار درہم کی فکسڈ سکیورٹی رقم ہوگی – مذکورہ رقم اس صورت میں قابل واپسی ہوگی اگر یہ اپیل منظور کرلی جاتی ہے ۔ اپیل کی سماعت کرنے والی عدالت چیمبر میں اس مقدمہ کو 5 دن کے اندرطے کرے گی ۔ اپیل پر فیصلہ ہونے کے بعد اس کو کسی بھی اور اپیل کے ذریعہ سے چیلنج نہیں کیا جاسکے گا ۔(نیوزبشکریہ وام)۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }