سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ پر جہازوں کی دیکھ بھال ،مرمت اورورکشاپ کے قیام کیلئے سیال اور رامک کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔
سیالکوٹ(اردوویکلی):: سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ پر جہازوں کی دیکھ بھال اور مرمت کے لیے ورکشاپ کے قیام کے لیے سیال اور رامک( رائل ایئرکرافٹ مینٹینینس کمپنی) کے مابین مفاہمت کی یادداشت پردستخط کی پروقار تقریب۔مفاہتمی یادداشت پر چئیرمین سیالکوٹ انٹرنیشنل ائئرلائین میاں نعیم جاوید اور رامک کے پاکستانی پارٹنر سپریم ٹیکنوکریٹ ایوی ایشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نعمان وسیم نے دستخط کئے۔ اس موقع پر چیئرمین میاں نعیم جاوید نے کہا کہ سیالکوٹ ائرپورٹ وطن عزیز پاکستان کا واحد پرائیویٹ انٹر نیشنل ائرپورٹ کا اعزاز رکھتا ہےسیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ پر جہازوں کی دیکھ بھال اور مرمت کے لیے ورکشاپ کے قیام کے لیے بین الاقوامی کمپنی رامک کی رضامندی ایک انتہائی حوصلہ افزا امر ہے۔ ایم آر او ورکشاپ کے قیام سے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ بین الاقوامی سطح پر مزید اہمیت اختیار کر جائے گا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر سپریم ٹیکنوکریٹ ایوی ایشن نعمان وسیم نے کہا کہ وہ تقریباً چار سال سے سیالکوٹ ائرپورٹ پر ایم آر اور ورکشاپ کے قیام کے لیے کوششیں کر رہے تھے۔ بلآخر وہ ایم آر او کے شعبے میں دنیا کی ایک اہم کمپنی رامک کو سیالکوٹ ائرپورٹ پر ایم آر او ورکشاپ کا منصوبہ شروع کرنے کے لیے قائل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔اگر یہ کمپنی اپنا یہ منصوبہ شروع کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو یہ سیال کی بہت بڑی کامیابی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ ہوائی اڈے پر اسٹیٹ آف دی آرٹ ائیرکرافٹ ایم آر او سیٹ اپ کے قیام کے لئے اقدامات کریں گے، دنیا کے بہترین سند یافتہ ماہرین کے ساتھ یہاں اپنی سروسز کا مرحلہ وار آغاز کریں گےاس موقع پر نمائندہ رامک مسٹر اسد، ڈائریکٹر انجنیئرنگ تنویر احمد، وائس چیئرمین چودھری محمد افضل شاہین،چیف ایگزیکٹو آفیسر سیال امجد علی طور، ائرپورٹ منیجر نثار احمد، بزنس ڈویلپمنٹ منیجر عامر یعقوب اور مشیر برائے تعلقات عامہ سیال عبدالشکور مرزا بھی موجود تھے۔