پاکستان کے ساتھ تجارت کاحجم بڑھاناچاہتے ہیں(عبداللہ الصالح)
پیدائش پاکستان میں ہوئی پرورش یواے ای نے کی(خان زمان سرور)
کسی بھی پراڈکٹ کی پہچان کے لیئے اس کی درست مارکیٹنگ بہت ضروری ہے(افتخارہمدانی)۔
دبئی (اردوویکلی):: یواے ای کی معروف سماجی وکاروباری شخصیت ممبرابوظہبی چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری وچئیرمین الابراہیمی گروپ خان زمان سرورکی قیادت میں گزشتہ روزایک وفدنے انڈرسیکریٹری فارن ٹریڈ اینڈانڈسٹری منسٹری آف اکانومی یواے ای جناب عبداللہ الصالح سے انکی آفس میں ملاقات کی۔ملاقات کامقصد نجی سطح پریواے ای اورپاکستان کے تجارتی تعلقات میں فروغ اور تجارت کے حجم میں اضافہ کرناہےوفدمیں افتخارہمدانی،انجینئیرجاوید،سہیل خاور اور چوہدری ارشدشامل تھےخان زمان سرورنے وفد میں شامل اراکین کاجناب عبداللہ الصالح سے تعارف کرایا۔ملاقات میں ڈائریکٹر ٹریڈپروموشن ڈپارٹمنٹ راشد الطنیجی بھے موجودتھے منسٹری آف اکانومی دبئی میں خان زمان سرورکی قیادت میں آنے والے پاکستانی وفد کی آمد پرجناب عبداللہ الصالح نے اپنے معاونین کے ہمراہ وفدکاپرتپاک استقبال کیا۔انڈرسیکریٹری فارن ٹریڈ اینڈاڈسٹری منسٹری آف اکانومی یواے ای جناب عبداللہ الصالح کے ساتھ ملاقات میں نئے کاروباری مواقع ، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم کو بڑھانے اوردیگرتجارتی ایشوز کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا
وفد کے قائد خان زمان سرورنے کہا کہ پاکستان اور یواے ای کی کاروباری برادری کو متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان میں موجود تجارتی مواقع سے بھرپورفائدہ اٹھاناچاہیئے،پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے جہاں زراعت،معدنیات ،رئیل اسٹیٹ،ہوٹل انڈسٹری،انفارمیشن ٹیکنالوجی،ٹرانسپورٹیشن،ٹریول اینڈٹورازم،ہیلتھ ،فوڈ سیکیورٹی اور دیگرکئی شعبہ جات میں نفع بخش سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیںپاکستان کو زراعت کے شعبے میں جو گرانقدر مہارت حاصل ہے اس سے مستفید ہوسکتےہیں خان زمان سرورنے یواے ای اور پاکستانی بزنس کمیونٹی کے باہمی تجارتی مفاد کے حوالے سے بہت سی مثبت تجاویزبھی پیش کیں جس پر جناب عبداللہ الصالح نے کہا کہ وہ ان تجاویزکومجازحکام تک پہنچائیں گے اور انشااللہ ہماری پور کوشش ہوگی دونوں ممالک کے درمیان مختلف سیکٹرز میں تجارت کوفروغ حاصل ہو۔ خان زمان سرور نے کہا کہ اگردونوں ممالک کے درمیان کراچی سے جبل علی پورٹ دبئی یاخلیفہ پورٹ ابوظہبی کے درمیان فیری سروس شروع ہوجائے توتازہ فروٹس، سبزیوں اور گوشت وغیرہ کی فوری پہنچ ممکن بن سکتی ہے جس سے مقامی اور دیگرلوگوں پاکستان کی تازہ سبزیاں بغیر اسٹوریج کے فارم سے کھانے کی میز تک جلد ازجلد پہنچ پایئں گی اس سے ان غذائی اجناس کی قیمتوں میں بھی واضع کمی آئیگی۔ کیونکہ ہوائی جہازوں کے ذریعے آنی والی غذائی اجناس کی قیمتیں زیادہ ہوتی ہیں اگریواے ای اورپاکستان فیری سروس کے آغازپررضامند ہوجائیں تواس اقدام سے دونوں ممالک کومعاشی فائدہ بھی ہوگا۔ٹریول اینڈٹورازم اور ہوٹل وماحولیات کے شعبہ کی معروف شخصیت ایریامینجرکورال بیچ ریسورٹ شارجہ وعجمان پیلس ہوٹل افتخارہمدانی نے کہا کہ پاکستان میں ہوٹل انڈسٹری اور ٹریول اینڈٹورازم کی فیلڈ میں حقیقی بنیادوں پرکام کرنے کی ضرورت ہے اس شعبے میں سرمایہ کاری کے بہت مثبت نتائج نکلیں گے اس کے علاوہ پاکستان میں فروٹس کی بہت سی نایاب اقسام موجود ہیں مگربدقسمتی سے انکی درست مارکیٹنگ نہیں ہوئی کسی بھی پروڈکٹ کومتعارف کرانے کے لیے اسکی صحیح مارکیٹنگ بہت ضروری ہے۔ ہمیں اس کے لیئے بآقاعدگی سے روڈ شوز کااہتمام کرنا چاہیئے۔یواے ای میں پاکستانی مصنوعات کے امپورٹر سہیل خاورنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی تازہ سبزیوں اور پھلوں کی امپورٹ کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کورونا وبا کی وجہ سے چونکہ کمرشل پروازیں بند ہیں کارگوفلائٹس پر سامان لانا بہت مہنگا پڑ رہاہے اس سلسلے میں اگر متعلقہ ائرلائینٰز امپورٹرزکوکچھ رعائت دے دیں توآم جیسے دیگرموسمی پھلوں کی قیمت میں کمی آئیگی ۔سی ای واال اجنیحا الیکٹرومکینیکل کمپنی انجینئیرمحمدجاوید نے کہا کہ اگرمتحدہ عرب امارات پاکستان میں کسی قسم کا فلاحی ورفاہی ہسپتال تعمیرکرنا چاہے تو ہماری کمپنی ہرقسم کی مشاورت ،ڈیزایننگ اور تیکنیکی خدمات بلامعاوضہ فراہم کریگی۔
انڈرسیکریٹری فارن ٹریڈ اینڈانڈسٹری منسٹری آف اکانومی یواے ایجناب عبداللہ الصالح نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی قیادت کے وژن اور حاکم دبئی وزیراعظم متحدہ عرب امارات ونائب صدرعزت مآب جناب شیخ محمدبن راشد المکتوم کی ہدایات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کاروباری طبقہ کو نئے بزنس کے قیام یاموجودہ سیٹ اپ کے لیئے بہترتجارتی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے اس کے ساتھ ساتھ ہم دیگرممالک طرح پاکستان کے ساتھ تجارت میں اضافہ کے خواہش مند ہیں اور پاکستانی کاروباری برادری کوہر قسم کے مکمل تعاون ،راہنمائی کی فراہمی اور متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں موجود کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانے میں مدد دلانے کیلئے تیار ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں گہرے دوطرفہ تعلقات ہیں اوردونوں ممالک میں بہت سی قدریں مشترک ہیں جن کی ایک وسیع تاریخ ہے ،میٹنگ کے اختتام پرجناب عبداللہ الصالح نے وفدکوکہا کہ وہ جب چاہیں تشریف لائیں ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں آج ہونے والی میٹنگ کے مثبت نتائج نکلیں گے ۔ہم ہر سطح پرتعاون کے لیئے ہروقت تیارہیں۔
تصویر:خان زمان سرورکی قیادت میں انڈرسیکریٹری فارن ٹریڈوانڈسٹری منسٹری آف اکانومی یواے ای جناب عبداللہ الصالح سے ملاقات کرنے والے وفدکاگروپ فوٹو۔