رحمت اللہ چوہدری کے پوتےمحمدسعدرضوان کے عقیقہ کی پرتکلف تقریب

107

رحمت اللہ چوہدری کے پوتےمحمدسعدرضوان کے عقیقہ کی پرتکلف تقریب

ممتازسماجی وکاروباری شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت

    چوہدری محمد اخترآف چھوکر کلاں کی خصوصی شرکت

ابوظہبی(اردوویکلی):: ضلع گجرات کی معروف سماجی وکاروباری شخصیت چیف ایگزیکٹوآفیسرسگنل جنرل ٹرانسپورٹ وٹریڈنگ ابوظہبی/کوریارحمت اللہ چوہدری کے پوتے اور رضوان رحمت اللہ چوہدری کے نومولودصاحبزادے محمدسعد رضوان کی دعوت عقیقہ کی تقریب   ابوظہبی کے معروف عریبک ریسٹورنٹ میں منعقد کی گئی جس میں یورپ ،پاکستان سے آئے مہمانوں سمیت یواے ای کی ممتازسماجی وکاروباری شخصیات نائب صدرپاکستان پیپلزپارٹی پنجاب چوہدری محمداخترآف چھوکرکلاں ،چوہدری محمدزمان ریحانیہ،چوہدری الطاف حسین،چوہدری نوازرشیدریحانیہ،چوہدری محمد ارشد جنڈ پیر،طارق محمودراجہ،راجامحمدطارق،راجہ محمدفاروق،چوہدری صفدر حسین، محمد الیاس، ثاقب محمود محمد رئیس، فرحال چوہدری، شعیب چوہدری، محمد چوہدری، چوہدری ابراہیم، ہمایوں اقبال، علی گوہر، محمد اقبال، محمد جاوید،انجینئر جاویداختر، محمد اختر، محمدامجد،محمداقبال،چوہدری محمدمستقیم ،بلال صفدرچوہدری اوردیگرعزیزواقارب کی بڑی تعدانے دعوت عقیقہ میں شرکت کی۔
،تقریب کا آغازتلاوت کلام پاک اور حمدباری تعالی سے ہوا، اورعقیقہ کے موضوع پر مختصربیان پیش کیاگیابعد ازاں نومولودمحمدسعد رضوان کی صحت وسلامتی  اور درازی عمرکے لیے دعا کی گئی ،مہمانوں کی تواضع من واقسام کے عریبک کھانوں سے کی گئی،میزبان تقریب رحمت اللہ چوہدری نے اپنے صاحبزادے رضوان رحمت اللہ چوہدری کے ہمراہ دعوت عقیقہ میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کافرداًفرداً شکریہ اداکیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }