ابوظہبی (اردوویکلی)::ابوظہبی ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے ابوظہبی صحت عامہ مرکز کے اشتراک سے معاشرے کے تمام ارکان کی صحت وتحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کورونا وائرس کے مثبت کیسز سے رابطہ میں آنے والوں کیلئے گھر پر قرنطینہ ہونے کی نئی ہدایات کو اپ ڈیٹ کردیا ہے جس کے مطابق جن لوگوں کو ویکسین لگ چکی ہے انہیں سات دن قرنطینہ میں رہنا ہوگا اور چھٹے دن پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا ، ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں ساتویں دن رسٹ بینڈ کو اتارا جاسکے گا ۔ جن کو ابھی تک ویکسین نہیں لگی انہیں 12 دن قرنطینہ میں رہنا ہوگا اور 11ویں دن پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا جس کے منفی آنے کی صورت میں12ویں دن رسٹ بینڈ کو اتارا جاسکے گا – مثبت کیس سے رابطہ میں آنے اور گھر پر قرنطینہ ہونے کے پروگرام میں رجسٹرڈ ہونے والے مفت واک ان پی سی آر ٹیسٹ کرواسکتے ہیں اور زاید پورٹ ، المفرق ہاسپٹل ادینک ، العین کنونشن سنٹر ، الخبیصی اور مدینہ زاید الظفرۃ میں کوویڈ 19 پرائم اسیسمنٹ سنٹرز اور ایس ای ایچ اے ہاسپٹلز ، الظفرۃ میں جاکر رسٹ بینڈ اتروا سکتے ہیں