چوہرری احسان الحق باجوہ کی یواے ای آمدپرشاندار استقبال

پھول پیش کیئے گئے کیک کاٹاگیا

56

ممبرقومی اسمبلی چوہدری احسان الحق باجوہ کو

پارلیمانی سیکریٹری وزارت اوورسیزپاکستانی وہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ

کاعہدہ سنبھالنے پرپاکستان مسلم لیگ(ن)یواے ای کی جانب سے پروقارتقریب کاانعقاد

دبئی(اردوویکلی)::ممبرقومی اسمبلی چوہدری احسان الحق باجوہ کو "پارلیمانی سیکرٹری وزارت اوورسیز پاکستانی وہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ” کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یواے ای آمدپر پاکستان مسلم لیگ ن یواے ای  کے دوست احباب کی جانب سے ایک وقاراستقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا اور انہیں یہ عہدہ سنبھالنے پردل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکبادپیش کی اور اس توقع کااظہارکیا کہ وہ اوورسیزپاکستانیوں کی امیدوں پرپورااتریں گے اور اوورسیزپاکستانیوں کودرپیش مسائل کے حل کے لیئے پارلیمان میں آوازبلندکریں گے

استقبالیہ تقریب میں نائب صدرٹریڈونگ یواے ای شوکت محمود بٹ ،ملک منیراعوان(چئیرمین گرینڈاوورسیزکلب یواے ای) نائب صدرپاکستان مسلم لیگ(ن)یواے ای راجہ خالد محمود، اڈیشنل جنرل سیکرٹری حاجی محمد نواز، چیرمین پاکستان مسلم لیگ ن ابوظہبی ملک محبوب ربانی اعوان، صدرگرینڈ اوورسیزکلب ابوظہبی طارق جاوید قریشی ،نائب صدرگرینڈ اوورسیزکلب ابوظہبی نویداحمد،جنرل سیکرٹری پی ایم ایل (ن) ابوظہبی فاروق وڑائچ،سینئیررہنما پی ایم ایل این راجہ محمدشفیق جنجوعہ،سینئر نائب صدر العین رانا محمد یوسف ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری العین اظہر سواتی ،راجہ محمد ابوبکر،مرزا ظفر اقبال،محمد آصف،محمدحمزہ ،چوہدری ساجد ودیگر سینئر عہدیداران وکارکنان کی بڑی تعدادنے شرکت کی اورچوہدری احسان الحق باجوہ کومبارکبادپیش کی اورانکی کامیابی کے لیئے نیک تمناؤں کااظہارکیا۔اس موقع پریواے ای کے مقامی رہنماؤں کی جانب سے احسان الحق باجوہ کوپھول پیش کیئے گئے اورایک خوبصورت کیک بھی کاکاٹاگیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }