سابق صدر ممنون حسین انتقال کرگئے

43
 سابق صدرپاکستان  ممنون حسین علالت کے باعث انتقال کرگئے(انا للہ واناالیہ راجعون)
 ممنون حسین گزشہ 2 ہفتوں سے کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، ممنون حسین کے صاحبزادے ارسلان نے والد کے انتقال کی تصدیق کردی ،ممنون حسین کافی عرصہ سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔پاکستان مسلم لیگ (نواز)کے مرکزی رہنما اور سابق صدرمملکت ممنون حسین 1940 میں آگرہ میں پیدا ہوئے، مگر 1449 میں ہجرت کے بعد  انکا خاندان کراچی میں رہائش پذیر ہوگیا ۔ممنون حسین نے 1963  میں یونیورسٹی آف کراچی  سے کامرس کی ڈگری حاصل کی اورگریجوئیشن کے بعد 1965 میں انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی سے ماسٹر کی ڈگری کی حاصل کی، آپ سابق وزیراعظم وبانی پاکستان مسلم لیگ (نواز)میاں محمدنوازشریف کے قابل اعتماد اور وفادار ساتھیوں میں شمارکیئے جاتے تھے۔مسلم لیگ نوازکے 2013سے 2018کے دورحکومت میں 12ویں صدرکی حیثیت سے سرانجام دیں ممنوں حسین 1999میں گورنرسندھ کی ذمہ داریاں بھی اداکرتے رہے،ممنون حسین کے انتقال پرمتحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے سینئیرعہدیداران خواجہ عبدالوحیدپال،چوہدری محمدصدیق ،چوہدری محمدانور،غلام مصطفے مغل،شوکت محمودبٹ،غلام غوث قادری،انجینئیریونس کیانی،حاجی محمدنواز،چوہدری ظفراقبال،طارق محمودراجا،خالدحسین راجا اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے عہدیداران اور کارکنوں نے افسوس کااظہارکیا۔اورمرحوم کی مغفرت کے لیئے دعاکی۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }