پاکستان جرنلسٹ فورم یواے ای کی صدرپاکستان سوشل سینٹرشارجہ خالد حسین چوہدری سے انکی والدہ کے انتقال پراظہارتعزیت۔
مرحومہ کی بخشش و مغفرت کے لیے دعا کی گئی
شارجہ(اردوویکلی)::پاکستان جرنلسٹ فورم یواے ای کے ایک وفد نے صدرپی جے ایف طاہرمنیرطاہرکی قیادت میں صدرپاکستان سوشل سینٹر شارجہ خالد حسین چودھری سے پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں ان کی والدہ ماجدہ کی وفات پران سے اظہار افسوس کیا’ اورمرحومہ کی بخشش ومغفرت اوردرجات کی بلندی کے لیئے دعاکی اوراہل خانہ کے لیئے صبرجمیل کی دعاکی۔صدرپی جے ایف طاہرمنیر طاہرکے ہمراہ سعدیہ عباسی، حافظ زاہد علی ،ارشد انجم،کاشان تمثیل ہاشمی، محمد اجمل ،امجدقاسمی اورعلی حیدر بھٹہ موجود تھے۔یادرہے گزشتہ ماہ خالد حسین چوہدری کی والدہ ماجدہ مختصرعلالت کے بعد شارجہ میں انتقال کرگئی تھیں(اناللہ واناالیہ راجعون)جہاں انکی نمازہ جنازہ کے بعد جسدخاکی تدفین کے لیئے انکے آبائی گاؤں لیجایاگیاجہاں ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں نمازہ جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں دفن کیاگیا۔اللہ پاک مرحومہ کے درجات بلندکرکے انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے آمین