قرآن خوانی و دعائے مغفرت برائے ایصال ثواب حاجی پرویزبھٹی(مرحوم)۔
قرآن خوانی و دعائے مغفرت برائے ایصال ثواب
الحاج پرویزمحمدبھٹی (مرحوم)
دوست احباب سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ
پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد میں شرکت
ابوظہبی(اردوویکلی)::ابوظہبی میں عرصہ دراز سے مقیم ممتازسماجی ،کاروباری،روحانی ومضب وطن پاکستانی شخصیت معروف ٹرانسپورٹر،انجینئیر شکیل محمدبھٹی کے والد ماجد پرویز محمد بھٹی (مرحوم )کے لیئےگزشتہ روزمصفح ابوظہبی میں قرآن خوانی اور دعائے مغفرت کا اہتمام کیاگیا جس میں مرحوم پرویزمحمدبھٹی کی مغفرت کے لیئے قرآن خوانی کی گئی اوربخشش ومغفرت کے لیئے دعا کی گئی،
۔تلاوت کلام پاک کے بعدنبی آخرالزمان سرور کونین ﷺ کے حضورہدیہ نعت پیش کیاگیا بعد ازاں مولاناعبدالحمیدرضوی نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیئے خصوصی دعاکی ۔
قرآن خوانی اوردعائے مغفرت کی تقریب میں پرویزمحمد بھٹی کے دوست احباب ،طارق محمودراجہ،راجا محمد طارق ،محمد اکرم بھٹی ،میاں امجدجاوید،چوہری دلاورحسین وڑائچ ،چوہدری سجاد حسین وڑائچ،چوہدری جاویداقبال،شاہ زیب ملک ،عمران شاہ،حاجی امتیاز بھٹی ،نعیم بھٹی،راجافریال،چوہدری صغیر،حافظ عرفات بھٹی،توصیف احمدبھٹی،الیاس بھٹی،طاہربھٹی، ،چوہدری ظفراحمد چیمہ ،راجہ الیاس،اسد اللہ مجاہد،حمدان عبدالحمید،اجمل بھٹی ،فیاض احمدکے علاوہ اہل خانہ،قریبی عزیزوں سمیت دیگرافراد کی بری تعداد نے ختم پاک میں شرکت کی اورمرحومہ کی مغفرت وبخشش درجات کی بلندی کے لیئے دعاکی اورانکے صاحبزادے انجینئیر شکیل محمدبھٹی سے تعزیت اور افسوس کااظہارکیا۔۔
یاد رہے حاجی پرویز محمد بھٹی مرحوم گزشتہ ماہ قضائے الہی سے پاکستان میں اس جہان فانی سے رحلت فرما گئے تھے اللہ رب العزت سے دعاہے کہ وہ اپنے پیارے محبوب نبی آخرالزمان حضرت محمد ﷺ کے صدقے مرحوم پرویزمحمدبھٹی کے درجات بلندکرکے،بخشش ومغفرت فرماکر جنت الفردوس میں اعلی مقام عطافرمائے اورانکے اہل خانہ کوصبرجمیل عطافرمائے آمین ثم آمین حاجی پرویزمحمد بھٹی ایک پکے وسچے مسلمان اور مذہب سے انتہائی لگن رکھنے والے مردمومن تھے آپ نے اپنے آبائی علاقے میں ایک عظیم الشان مسجد تعمیرکرائی جس میں تقریباً 2ہزارنمازیوں کے نماز پڑھنے کی گنجائش موجود ہے مسجد سے ملحق ایک دینی مدرسہ بھی قائم کیاجہاں سینکڑوں بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں اس کے علاوہ اہل علاقے کی خدمت کے لیئے ایک ہسپتال بھی قائم کیا انہوں نے اپنی حیات میں بیشماررفاہی وفلاحی کاموں میں حصہ لیا۔اللہ پاک مرحوم کوجواررحمت میں جگہ عطافرمائے آمین