عتیق احمد کی کتاب”تھنکنگ انٹو سکسیس” کی تقریب رونمائی

363

معروف پاکستانی کاروباری شخصیت عتیق احمد کی کتاب

“Thinking into Success”

کی تقریب رونمائی 

قونصل جنرل پاکستان حسین محمد کی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت۔

دبئی(اردوویکلی):::معروف پاکستانی کاروباری شخصیت عتیق احمد کی کتاب “Thinking into Success” کی تقریب رونمائی دبئی میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی قونصل جنرل آف پاکستان حسین محمد تھے۔
 اس موقع پر قونصل جنرل اپنے خطاب میں مصنف کی کاوشوں کی تعریف کی اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی کمیونٹی نے مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، عتیق احمد کی کتاب اس جذبے کو جلا بخشنے میں معاون ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ یہ کتاب افراد کو اپنے مستقبل کی تشکیل کے لیے درکار مہارتوں سے آراستہ کر کے خواہشمند کاروباری افراد کے لیے قیمتی بصیرت اور ضروری رہنمائی فراہم کرتی ہے۔
یاد رہے کتاب کی فروخت سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی سے یتیموں کی مدد کی جائے گی جو عتیق احمد کی انسان دوستی کے عزم کی  عکاسی کرتی ہے۔ یہ کتاب امازون،گلف نیوز آن لائن سٹور اور کینوکنیہ جیسے بڑے بک سٹورز پرفروخت کے لیئے دستیاب ہے۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }