مینارپاکستان پررونماہونے والا واقع معاشرے کہ منہ پرطمانچہ ہے(خواجہ عبدالوحیدپال)۔

50
دبئی(اردوویکلی):: 14 اگست جشن آزادی کے طور پر پاکستان اور دنیا بھر میں منایا گیا اور مملکت خداداد پاکستان کی سلامتی اور استحکام اور سبز ہلالی پرچم کی سربلندی کیلئے تجدید عہد کیا گیا. اسی روز پنجاب کے دل لاھور میں مینار پاکستان پر دلخراش واقعہ رونما ہوا جس سے پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا اور پوری دنیا میں رسوائی کا باعث بنا اس واقع کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے من حیث القوم ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہیں مملکت خداداد پاکستان کے خلاف سازش تیار کر کے نوجوانوں کو بد ترین اخلاقیات کی طرف تو نہیں دھکیلا جا رہا؟ "میرا جسم میری مرضی” جیسے بیشرمی اور بے حیائی کی تحریک کو جنم دیا جسے میڈیا نے بھی جانے انجانے میں پزیرائی بخشی ابھی تک ارباب اختیار نے ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات کرنے کی کوشش کی رسمی سی کارروائیوں سے زیادہ کچھ نہیں کیا. آج ہماری اعلیٰ اسلامی اقدار اور روایات کا جنازہ نکال دیا گیا ہے افسوس اس بات کا بھی ہے کہ ہمارا پورا معاشرہ جن میں مرد اور عورت ایک دوسرے کو الزامات دیتے ہوئے ایسے واقعات کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں مگر خود اپنی اصلاح کرنے کو تیار نہیں. آئیں حق و انصاف کی آواز بلند کریں تا کہ اللہ رب العزت ہم پر اپنا خاص رحم و کرم فرمائے اور ہمیں ہدایت عطا فرمائے.. آمین ثم آمین
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }