ابوظہبی آنے والے ویکسین شدہ افراد کیلئے داخلہ طریقہ کار اپ ڈیٹ کردیا گیا

215
ابوظہبی(اردوویکلی)::ابوظہبی کی ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے متحدہ عرب امارات کے اندر سے ابوظہبی امارت میں آنے والے ویکسین شدہ شہریوں ، مقیم افراد اور وزیٹرز کے داخلے سے متعلق طریقہ کار کو اپ ڈیٹ کردیا جس پر جمعہ 20 اگست 2021 سے عملدرآمد ہوگا ۔ اس اپ ڈیٹ طریقہ کار کے مطابق جن افراد کو ویکسین لگ چکی ہے یا وہ ویکسین کے کلینیکل ٹرائل میں شریک ہیں اور اگر ان کے پاس الحصن ایپ پر گرین پاس یا ایکٹو ای سٹار آئیکون ہے تو وہ ابوظہبی میں داخل ہوسکتے ہیں ۔ ای سٹار آئیکون والوں کو پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا اور یہ سات دن کیلئے کارآمدہوگا۔ ویکسین لگوانے والے یا کلینیکل ٹرائل کے شرکاء کو اگر گرین پاس یا ایکٹو ای یا سٹار آئیکون ہے تو انہیں ابوظہبی میں آمد پر مزید ٹیسٹ کرانے اور امارت میں رہنے کے دوران اس کی ضرورت نہیں ہوگی ۔ بیرون ملک سے آنے والوں کو متعلقہ سفری پروٹوکول کی پیروی کرنا ہوگی ، وہ افراد جن کو ویکسین نہیں لگی اور اگر وہ ابوظہبی آتے ہیں تو ان کیلئے ٹیسٹنگ کا پہلے والا طریقہ کار ہی لاگو رہے گا ۔ اس کے تحت امارت میں داخلے کے 48 گھنٹوں کے اندر پی سی آر ٹیسٹ یا 24 گھنٹوں کے اندر ڈی پی آئی ٹیسٹ کرانا ہوگا ، اگر وہ بعد میں بھی امارت میں رہتے ہیں تو انہیں مزید اضافی ٹیسٹ کرانا ہونگے۔(نیوزبشکریہ وام)۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }