آج 31اگست سے پورے امارات میں پی سی آرٹیسٹ صرف 50 درہم میں ہوگا۔
ابوظہبی(اردوویکلی)::وزارت صحت و تدارک نے ملک کے تمام قومی طبی اداروں میں پی سی آر ٹیسٹس کی قیمت کم کرکے 50 درہم مقرر کرنے کا اعلان کردیا جبکہ تمام مراکز اور لیبارٹریز کو اس کے رزلٹ 24 گھنٹوں میں دینے کا پابند بھی بنایا گیا ہے ۔یواے ای کی سرکاری نیوزایجنسی وام کے مطابق اس اقدام کا مقصد معاشرے کے ارکان پر اس ٹیسٹ کے اخراجات کو کم کرنا اور انہیں سہولت فراہم کرنا ہے جبکہ کورونا وائرس ، کوویڈ 19 کے ٹیسٹس کو معمول کے مطابق انجام دینے کو بھی یقینی بنانا ہے اس پر عملدرآمد 31 اگست 2021 سے ہوگا ۔ وزارت کا کہنا ہے کہ وہ تمام صحت اداروں کی طرف سے اس فیصلے پر عملدرآمد اور پیروی کی نگرانی بھی کرے گی