ABU DHABI, UNITED ARAB EMIRATES - September 01, 2021: HH Sheikh Mohamed bin Zayed Al Nahyan, Crown Prince of Abu Dhabi and Deputy Supreme Commander of the UAE Armed Forces (2nd L), visits Afghan families evacuated from Kabul and hosted at Emirates Humanitarian City, in Mussafah.
( Hamad Al Kaabi / Ministry of Presidential Affairs )
---
متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ مشکل وقت میں انسانی ہمدردی کے تحت مددفراہم کی(شیخ محمدبن زایدآل نہیان)۔
ابوظہبی(اردوویکلی)::ولی عہد ابوظہبی وڈپٹی سپریم کمانڈرمسلح افواج یواے ای عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان نے آج امارات ہیومینٹیرین سٹی کا دورہ کیا جہاں وہ افغان گھرانے عارضی طور پر مقیم ہیں جو افغانستان سے نکل کر دیگر ممالک کو جانے کیلئے عازم سفر ہیں عزت مآب شیخ محمدبن زاید آل نہیان نے وہاں موجود سہولیات کا جائزہ لیا اس موقع پرعزت مآب کو وہاں افغان گھرانوں کو دی جانے والی مربوط خدمات کے بارے میں بریفنگ دی گئی تاکہ ان گھرانوں کے آرام دہ قیام کو یقینی بنایا جاسکے ۔ شیخ محمد بن زاید آل نہیان کو امارات ہیومینیٹرین سٹی میں دی جانے والی تمام تر سہولیات بارے آگاہ کیا گیا ، یہ شہر فی الوقت ان متعدد افراد کی میزبانی کررہا ہے جو امریکہ کی نگرانی میں افغانستان سے نکل کر امریکہ یا کسی اور ملک جاناچاہتے ہیں ۔ متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوزایجنسی وام کے مطابق عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے افغانستان سے آنے والے لوگوں کے گروپوں کی روانگی کے عمل کا معائینہ بھی کیا جبکہ انہیں امریکی حکام نے لوگوں کی روانگی اور تمام تر عمل کو ہموار اور باسہولت بنانے سے متعلق بریفنگ دی ، عزت مآب شیخ محمد نے اس موقع پر حکم دیا کہ متحدہ عرب امارات کے ان مہمانوں کو تمام قسم کی معاونت اور مدد فراہم کی جائے تاکہ اس شہر میں ان کا قیام باوقار اور باسہولت ہو ۔ انہوں نے تمام افراد کو ان کے آئیندہ کے سفر میں مددگار ہونے والے تمام مواد کو فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی عزت مآب شیخ محمدبن زاید آل نہیان کا کہنا تھا جب بھی مشکل وقت میں اسکی ضرورت ہوئی اور انسانی ہمدردی کی بنیادپرکام درکارہوا متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ مشکل وقت میں مدد کی اور معاونت کا ذریعہ بناجودوسروں کے لیئے قابل تقلید رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات انسانیت کے اس مشن کو انجام دینے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گا اور یہ عزم و جذبہ اسکی جدی اقدار میں شامل ہے جو کہ بھلائی کرنے کی ہیں اور انہی کے تحت انسانی بھائی چارے کی خاطر آزمائش کی گھڑیوں میں اس نے معاونت و مدد کیلئے کام انجام دیئے شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے ہیومینیٹیرین سٹی کے دورہ کے موقع پرعزت مآب شیخ حمدان بن زاید النھیان ،چئیرمین ابوظہبی ایئرپورٹس بورڈ عزت مآب شیخ محمد بن حمد بن طحنون آل نھیان ، وزیر برائے صنعت ڈاکٹر سلطان بن احمد الجابر ، سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علی بن حماد الشامسی اورانڈرسیکریٹری کراؤن پرنس کورٹ محمد مبارک المزروعی بھی تھے ہمراہ تھے یاد رہے امارات ہیومینیٹرین سٹی کا قیام 2020 میں عمل میں آیا تھا اور اسے حفاظت و سلامتی کے بہترین معیار کے تحت پرائیویسی کو یقینی بنانے کیلئے ترتیب دیا گیا تھا ۔ اس کے بیرونی مقامات میں کھیلوں کے متعدد میدان اور تفریحی سہولیات بھی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ یہاں حفاظتی صحت مرکز اور ادویات ، خوراک اور دیگر ضروریات فراہمی کی سہولیات بھی موجود ہیں۔(نیوزبشکریہ وام)۔