امارات ایئرلائنز کا ایئرپورٹ سروسز عملہ بھرتی کرنے کا اعلان

142
امارات ایئرلائنز کا 3 ہزار کیبن کریو اور 5 سو ایئرپورٹ سروسز عملہ بھرتی کرنے کا اعلان۔
دبئی(اردوویکلی)::امارات ایئرلائنز نے اپنے آپریشنز میں طے شدہ اضافی سرگرمیوں کی معاونت کیلئے دنیا بھر سے 3 ہزار کیبن کریو اور 500 ایئرپورٹ سروسز ملازمین کو بھرتی کرنے کی مہم شروع کردی ۔ ان لوگوں کو آئیندہ 6 ماہ میں دبئی کے مرکز میں شامل کیا جائے گا یہ ملازمتیں دبئی میں واقع پوزیشنز اور صارفین کیلئے فرنٹ لائن کردار کی ہیں ۔ دونوں قسم کی ملازمتوں کے مواقع میں بہت دوستانہ ، پرجوش اور خدمات کے جذبہ سے سرشار ماحول موجود ہے جو کہ دنیا کے ساتھ امارات ایئرلائنز کے برانڈ پراپنیایمبیسڈر کے طور پر رابطہ میں آئیں گے ۔ کیبن کریو اور سروسز ایجنٹ ملازمت کے خواہشمند امیدوار ویب سائٹ پر ملازمت کے مطابق درخواستیں جمع کرانے کیلئے کہا گیا ہے ۔جمعرات کے دن کمپنی کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق امارات ایئر لائنز نے دنیا بھر میں سفری سرگرمیوں میں نرمی آنے کے ساتھ ہی اپنے آپریشنز کے نیٹ ورک کو بھی بتدریج بحال کرنا شروع کردیاہے، گزشتہ مہینوں میں اس نے ان پائلٹس ، کیبن کریو اور دیگر آپریشنل ملازمین کو واپس بلوانا شروع کردیا تھا جوکہ عالمی وباء شروع ہونے کی وجہ سے واپس چلے گئے تھے اور گزشتہ سال اسکی وجہ سے پروازوں میں بڑی حد تک کمی واقع ہوئی تھی امارات ایئرلائنز فی الوقت دنیا کے 120 ممالک کیلئے پروازیں چلا رہی ہے جوکہ قبل از عالمی وباء کے عرصہ میں اسکی سابقہ منازل کا 90 فیصد ہیں ، اس نے اپنی استعداد کے 70 فیصد کو رواں سال کے اختتام تک بحال کرنے کا فیصلہ کررکھا ہے جس میں اسکے عظیم الشان اے 380 طیاروں کو فعال سروس میں واپسی بھی شامل ہے ۔ دبئی نے عالمی وباء کی وجہ سے معطل سرگرمیوں 9 جولائی 2020 کے بعد سے حفاظتی و احتیاطی پروٹوکولز کے ساتھ بتدریج بحال کرنا شروع کردیا تھا ۔ دنیا بھر سے لوگوں کو دبئی میں خیرمقدمی ثقافت ، ٹیکس فری ماحول اور طرز زندگی کا نمایاں ترین انفراسٹرکچر ، کام کرنے اور تفریح کی بہترین جگہ ہونے کی وجہ سےبہت کشش حاصل ہے(نیوزبشکریہ وام)۔
www.emiratesgroupcareers.comویب سائٹ امارات ائیرلاینز
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }