عالمی وباء پر قابو ملک میں معمولات زندگی بحال ، اللہ کے شکرگزار ہیں (شیخ محمد بن زاید)۔

139
ملک میں زندگی معمول پر آنا شروع ہوچکی ہے(شیخ محمدبن زایدآل نہیان)۔
ابوظہبی(اردوویکلی)::ہم نے کوویڈ 19 کے بحران پر قابو پاکر اس کے تجربات سے کئی سبق سیکھے ، اب جب متحدہ عرب امارات میں زندگی معمول پر آچکی ہے تو اس پر ہم اللہ کے شکر گزارہیں ” ان خیالات کااظہارولی عہد ابوظہبی و نائب سپریم کمانڈرمسلح افواج یواے ای عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان نے قصرالبحر مجلس میں کیا۔مجلس کے شرکاء میں الظفرۃ ریجن میں نمائیندہ حکمران ، عزت مآب شیخ حمدان بن زاید آل نھیان ، العین ریجن میں نمائیئدہ حکمران عزت مآب شیخ طحنون بن محمد آل نھیان ،ڈپٹی چیئرمین ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل عزت مآب شیخ ھزاع بن زاید آل نھیان ، زاید بن سلطان فلاحی فاؤنڈیشن کے چیئرمین بورڈ عزت مآب شیخ نھیان بن زاید آل نھیان ، وزیر داخلہ عزت مآب لیفٹنٹ جنرل شیخ سیف بن زاید آل نھیان ، ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کے رکن عزت مآب شیخ حمد بن زاید آل نھیان ، عزت مآب شیخ ذیاب بن زاید النھیان ، پرعزم افراد کی زاید ہائیر آرگنائزیشن کے چیئرمین بورڈ عزت مآب شیخ خالد بن زاید آل نھیان ، ایگزیکٹو کونسل کے رکن عزت مآب شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نھیان اور عزت مآب شیخ حمدان بن محمد بن زاید آل نھیان سمیت دیگر شیوخ اور اعلی عہدیدار شامل تھے۔یواے ای کی سرکاری نیوزایجنسی وام کے مطابق  ولی عہد ابوظہبی عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نہیان  کا قصرالبحر مجلس میں کہنا تھا کہ ، آج کا یہ دن بہت بابرکت ہے کہ ہم سب ایک دوسرے کو یہاں دیکھ رہے ہیں ، ملک میں زندگی معمول پر آنا شروع ہوچکی ہے ، چاہے کام ہو ، تعلیمی سرگرمیاں یا روزانہ کے معمولات و سرگرمیاں اور عادات ، سب کچھ معمول پر آرہا ہے ، اس دوران احتیاطی اقدامات کو ملحوظ خاطر رکھا جارہا ہے اور معمولات زندگی میں کچھ رویوں میں تبدیلی کیلئے اسے اپنایا جارہا ہے ، انہوں نے تمام شرکاء کی آمد کا خیرمقدم کیا اور ان کی اچھی صحت اور سلامتی پر اظہار مسرت کیا ۔ انہوں نے کورونا وائرس کی عالمی وباء کی وجہ سے وفات پاجانے والوں کیلئے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ سال 2020 بہت کڑا تھا جس میں کئی چیلنج سامنے آئے تاہم اللہ تعالی کے فضل وکرم سے متحدہ عرب امارات نے خود کو ان صف اول ممالک میں شامل رکھا جنہوں نے اس بحران سے نکلنے کی راہ اپنائی اور دیگر ممالک کو مشکل وقت میں مدد بھی دی۔ شیخ محمد نے کہا کہ زندگی کو معمول پر لانے میں تین اہم عوامل شامل رہے ۔ ان میں ویکسین کی فراہمی ، مسلسل ٹیسٹنگ اور ملک اور دنیا کے کئی جدید ترین طریقہ علاج کی دستیابی شامل ہیں ۔ انہوں نے اپنے خطاب کے آخر میں اللہ تعالی کا شکر بجا لاتے ہوئے کہا کہ ہم ہر چیز کیلئے اللہ تعالی  کے مشکور ہیں ، ہم اس بحران پر قابو پاگئے ، آسانی اور وقار اور حفاظت سے آگے بڑھے ، مشکل حالات اور بحران کے باوجود کئی سبق سیکھے انہوں نے تمام فیلڈ اور میڈیکل ٹیموں کی کاوشوں کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی وجہ سے عالمی وباء پر قابو پانے میں کامیابی ملی (اختتام)۔
ABU DHABI, UNITED ARAB EMIRATES – October 06, 2021: HH Sheikh Mohamed bin Zayed Al Nahyan, Crown Prince of Abu Dhabi and Deputy Supreme Commander of the UAE Armed Forces (4th R), HH Sheikh Tahnoon bin Mohamed Al Nahyan, Ruler’s Representative in Al Ain Region (3rd R) and HH Sheikh Hamdan bin Zayed Al Nahyan, Ruler’s Representative in Al Dhafra Region (2nd R), attend a Sea Palace barza.
( Hamad Al Kaabi / Ministry of Presidential Affairs )​
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }