ایکسپو2020دبئی میں خوبصورت پاکستانی پویلین ہروزیٹرکی توجہ کامرکز۔
دبئی(اردوویکلی)::ایکسپو 2020 دبئی میں صرف 18 دن کے اندرایک لاکھ سے زیادہ وزیٹرنے پاکستانی پویلین کاوزٹ کیا پاکستانی پویلین یکم اکتوبر 2021 سے شروع ہونے والی اس نمائش کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے پویلینز میں شامل ہوگیا اس پویلین کی رنگا رنگ بیرونی اور اندرونی آرایش اورسجاوٹ اس قدر پرکشش تھا کہ صرف پہلے دن یہاں 8 ہزار لوگ آئے جبکہ پہلے ایک ہفتے میں یہاں آنے والوں کی تعداد 55 ہزار سے تجاوز کرگئی ۔ پہلے 18 روز میں ایک لاکھ وزیٹرز کا سنگ میل عبور کرنے کے بعد اگلے تین بعد یہاں آنے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے. ڈائریکٹرجنرل پاکستان پویلین رضوان طارق کا کہنا ہے کہ ایکسپو کے آغاز سے ہی پاکستانی پویلین کیلئے عوامی ردعمل مثالی رہا اور ابتدائی 18 دنوں میں ایک لاکھ وزیٹرز کا سنگ میل عبور کرلینا بہت پرمسرت ہے ۔ رضؤان طارق نے کہاکہ پویلین کے ‘ پاکستان کے پوشیدہ خزانے ‘ کے عنوان سے ہونے والی سرگرمیوں میں لوگوں نے بہت دلچسپی کامظاہرہ کیا پویلین کی لیڈ پروگرامنگ اور مارکیٹنگ افروز ابرو کا کہنا تھا کہ پویلین میں کئی ثقافتی ، معلوماتی اور کاروباری سرگرمیاں جاری ہیں جن کے ذریعے پاکستان کے سیاحتی اور اقتصادی شعبوں میں موجود بیش بہا مواقع اجاگر کیئے جارہے ہیں ۔افروزنے کہاکہ پویلین میں نمائش کے چھ ماہ کے دوران تفریح اور کاروباری معلومات سے متعلق مستقبل میں متعدد پروگرامز منعقد ہونگے 3251مربع میٹرپرتعمیرکردہ پاکستانی پویلین ایکسپونمائش کے اپرچیونٹی ڈسٹرکٹ میں واقع ہے اس پویلین کے ذریعے پاکستان میں سیاحت ، کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقع اجاگر کیئے جارہے ہیں جویقیناً یہاں وزٹ کرنے والے دنیا بھرکے لاکھوں زائرین کوپاکستان کا مثبت امیج پیش کررہاہے۔