پاکستان اور یواے ای کی تاجربرادری کوایک دوسرے کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہیئے(ڈاکٹرتانی الزیودی)
دونوں ممالک کے تجارتی گروپس کوقریب لانے میں پل کاکردارادا کرنا چاہتاہوں( خان زمان سرور)
دبئی(اردوویکلی)::گزشتہ دنوں ممتازسماجی شخصیت چئیرمین الابراہیمی گروپ وسابق ممبرایگزیکٹوبورڈ ابوظہبی چیمبر آف کامرس وانڈسٹری حاجی خان زمان سرور نے ایک وفد کے ہمراہ وزیرمملکت برائے فارن ٹریڈ ومنسٹری آف اکانومی جناب ڈاکٹرتانی الزیودی سے انکے آفس میں ایک تفصیلی ملاقات کی۔ملاقات کاترجیحی مقصد نجی لیول پر پریواے ای اورپاکستان کے مابین تجارتی تعلقات کو فروغ دینا اور تجارت کے حجم میں اضافہ کرنا اور دونوں ممالک کی تاجربرادری اور سرمایہ کارکمپنیوں کوایک دوسرے کے مزید قریب لانا اور آپسی رابطہ کوبڑھانا تاکہ مستقبل قریب میں دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات میں اضافہ ہو۔ نیزپاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم کو بڑھانے اوردیگرتجارتی ایشوز کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ملاقات میں انجینئیرمحمدجاوید،سہیل خاور،اور چوہدری ارشدبھی موجودتھے
اس موقع پروزیرمملکت برائے فارن ٹریڈ ومنسٹری آف اکانومی جناب ڈاکٹرتانی محمدالزیودی نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ تجارت کے فروغ چاہتے ہیں کیونکہ پاکستان ،متحدہ عرب امارات کادیرینہ دوست ہے دونوں ممالک ثقافتی اورتاریخی تعلقات کی روشنی میں بہت سی روایات مشترک ہیں ڈاکٹرتانی الزیودی نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ ہم تو 200افرادپر مشتمل تجارتی گروپ بھی لے جانے کوتیارہیں مگراس کامثبت نتیجہ نکلناچاہیئے ہم چاہتے ہیں پاکستان اور یواے ای کی تاجربرادری ایک دوسرے کے ساتھ مل بیٹھ کردوطرفہ تجارتی پہلوؤں پرڈائیلاگ کریں ۔جوکوئی بھی متحدہ عرب امارات میں سرمایہ کاری ،معیشت کے استحکام،تجارت کے فروغ کے لیئے کام کرناچاہے ہم اسکے ساتھ ہیں اسکوہرممکن سہولت فراہم کریں انشااللہ ہماری پوری کوشش ہوگی دونوں ممالک کے درمیان مختلف سیکٹرز میں تجارت کو فروغ حاصل ہو۔ ڈاکٹر الزیودی نے کہا ہم غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دیناچاہتے ہیں اور یواے ای میں کاروباری افراد کو بااختیار بناناچاہتے ہیں تاکہ وہ پورے اعتماد کے ساتھ معیشت کے فروغ میں اپنا نمایاں کردار ادا کرتے رہیں ہنراور ہنرمند افراد کوامارات میں پہلے سے موجود دنیا کے بہترین انفراسترکچر سے فائدہ اٹھاناچاہیئے ہمارا مقصد اقتصادی ترقی اور خوشحالی کو آگے بڑھانا ہے۔تاکہ خطے میں کاروباری صلاحیتوں میں اضافہ ہو۔یواے ای میں مقیم تاجربرادری کوچاہیئے کہ وہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے 10 سالہ گولڈن رہائشی اسکیم سے فائدہ اٹھائے اور گولڈن ویزہ اسکیم کے لیئے اپنے آپ کو رجسٹرکرائیں کسی قسم کی معاونت کے لیئے ہم مکمل رہنمائی کریں گے۔
چئیرمین الابراہیمی گروپ حاجی خآن زمان سرورنے ڈاکٹرتانی الزیودی کوبتایا کہ متحدہ عرب امارات سے تاجربرادری کاجووفد پاکستان جارہاہے یہ تمام لوگ 20 سال سے زیادہ عرصہ سے یواے ای میں مقیم ہیں اور کامیابی کے ساتھ کاروباری امورسرانجام دے رہے ہیں خان زمان نے کہا کہ ہم سب مل جل کروہاں کے سرکاری اور نجی اداروں کے متعلقہ افراد سے بی ٹوبی ملاقات کرکے زمینی حقائق پربات چیت کریں گے تاکہ معلوم ہوسکے کس منصوبے میں جان ہے اس پر دوستوں سے ڈائیلاگ کرکے حقیقت میں اسے عملی جامہ پہنایاجائے۔خان زمان نے مزید کہا کہ میری دلی خواہش ہے، میں امارات اور پاکستان کی تاجربرادری کوقریب سے قریب تر لانے میں ایک پل کاکردار اداکروں،مجھے اور میرے دوسرے دوستوں کو امارات نے بہت نوازا اور میں سمجھتا ہوں کہ میرے اوپرامارات کا قرض ہے جس کے لیئے میں اپنی خدمات پیش کررہاہوں متحدہ عرب امارات اور پاکستان ایک دوسرے کے تجارتی مواقع سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں پاکستان میں روزمرہ کی تمام غذائی اجناس اور دیگرمصنوعات کی کمی نہیں جبکہ امارات دنیاکابہترین تجارتی ہب ہے میں چاہتاہوں ہوں کہ دونوں ممالک کی تاجر برادری ایک دوسرے کے انفراسٹرکچر اور صلاحیتوں سے بھرپورفائدہ اٹھاتے ہوئے آپسی تجارت کوفروغ دیں ۔پاکستان کے تاجر یواے ای کی سہولیات اور انفراسٹرکچر سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی مصنوعات کویواے ای کی مقامی مارکیٹ میں فروخت کے علاوہ یہاں سے دوسرے ممالک کوری ایکسپورٹ کرکے کم لاگت میں اچھا منافع کماسکتے ہیں۔جبکہ یواے کے تاجر اور سرمایہ کارکمپنیاں، پاکستان میں ہاوسنگ،رئیل اسٹیٹ،انفراسٹرکچر،ڈیری مصنوعات ،ٹریول اینڈ ٹورازم ،ہیلتھ ،مصنوعی ذہانت ،زراعت ،فرنیچر اور معدنیات کے شعبوں میں انفرادی واجتماعی سطح پر سرمایہ کاری کر کے معقول منافع حاصل کرسکتی ہیں موجودہ حکومت اور وزیراعظم عمران خان کاغیرملکی سرمایہ کاری کوسرکاری سطح پرتحٖظ دینے کاوژن بڑاواضع ہے ملاقات کے اختتام پرحاجی خان زمان سرور نے ڈاکٹرتانی الزیودی کوبانی الوطن شیخ زایدبن سلطان آل نہیان پراپنی لکھی ہوئی ایک خوبصورت کتاب معماروطن پیش کی جسے ڈاکٹرتانی الزیودی نے بہت سراہا۔