سعودی عرب کے تاریخی شہر مکہ مکرمہ میں واقع مسلمانوں کے مقدس ترین مقام مسجد الحرام میں خانہء کعبہ کے غلاف کی تبدیلی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔
غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی روایت صدیوں سے چلی آ رہی ہے جس کے لیے ہر سال ایک پُروقار تقریب منعقد ہوتی ہے۔ اِس بار روایت سے ہٹ کر غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی تقریب ہفتے کو نئے اسلامی سال 1444ھ کے پہلے دن یعنی یکم محرم الحرام کو منعقد ہوئی۔ اس سے قبل کئی عشروں سے غلافِ کعبہ (کِسوہ) کو 9 ذوالحجہ کی صبح کو تبدیل کیا جاتا رہا تھا۔
A closeup view of the new Kiswah being donned on the Kabah#KiswahCeremony1444pic.twitter.com/mfWFDT80iP
Advertisement
— Haramain Sharifain (@hsharifain) July 29, 2022
غلافِ کعبہ جسے کِسوہ کہا جاتا ہے، مجموعی طور پر 16 ٹکڑوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ کسوہ کی لمبائی 50 فٹ اور چوڑائی 35 سے 40 فٹ ہے۔ رواں سال غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی تاریخ 9 ذوالحجہ سے بدل کر یکم محرم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
حرمین الشریفین کے اُمور کی نگراں وزارت کے مطابق غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی پُروقار تقریب میں امامِ کعبہ اور حرمین الشریفین اُمور کے سربراہ شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے بھی شرکت کی۔
Advertisement
مسجد الحرام میں موجود سینکڑوں عازمین نے غلافِ کعبہ کی تبدیلی کا رُوح پرور منظر دیکھا اور دعائیں کیں۔ غلافِ کعبہ کی تبدیلی کے پُرنور عمل میں کلید بردار کعبہ، منتظمینِ کعبہ، سعودی حکام اور کسوہ تیار کرنے والی فیکٹری کے منتظمین سمیت دو سو سے زائد ماہرین اور تربیت یافتہ کارکنوں نے حصہ لیا۔
Advertisement