چوہدری عبداللہ یوسف کاڈپٹی کمشنرگجرات کے ہمراہ حلقہ کادورہ

60
جلالپورجٹاں(اردوویکلی)::گزشتہ دنوں ممبرصوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری عبداللہ یوسف نے حالیہ بارشوں کی وجہ سے فصلوں اوررہائشی مکانات کونقصان پہنچنے پر حلقہ کادورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر بھی انکے ہمراہ تھے چوہدری عبداللہ یوسف وڑائچ نے حلقہ پی پی 29 میئں دریائے چناب پر شہباز پور پُل کا معائنہ ، محمود آباد میں بارشی پانی کی وجہ سے فصلوں اور رہائشی مکانوں کے نقصانات ،ڈھلوں شرقی میں چوہدری ظہیر کا مکمل آگ سے تباہ شدہ گھر اور جلالپور جٹاں۔ شہباز پور روڈ پر محکمہ ہائی ویز کی کوتاہی سے بلکُل غلط اور ناقص تعمیر کردہ نالہ کا معائنہ کیا۔ ایس ڈی او محکمہ ہائی ویز محمد اشفاق۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جہانگیر بٹ اور وائس چیرمین زمان مہدی بھی انکے ہمراہ تھے
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }