چوہدری مشاہدرضا کی گرینڈ دعوت ولیمہ کی تقریب سریناہوٹل اسلام آبادمیں منعقدہوئی
دعوت ولیمہ بڑے سیاسی اجتماع کی شکل اختیارکرگئی۔
متحدہ عرب امارات (ابوظہبی) سے دیرینہ دوستوں کی دعوت ولیمہ میں خصوصی شرکت۔
اسلام آباد(اردوویکلی)گزشتہ روزضلعی صدرپاکستان مسلم لیگ (ن)منڈی بہاؤالدین وامیدوار برائے حلقہ این اے 85چوہدری مشاہد رضاچیلیانوالہ کی دعوت ولیمہ کی تقریب سریناہوٹل اسلام آباد میں انعقادپزیر ہوئی جس میں نہ صرف پاکستان بلکہ متحدہ عرب امارات ،سعودی عریبیہ اور دیگرممالک سے آئے ہوئے مہمانوں کی ایک بڑی تعدادنے بھی شرکت کی۔چوہدری مشاہدرضاکی دعوت ولیمہ ایک بڑے سیاسی اجتماع کی شکل اختیارکرگئی کیونکہ اس میں دیرینہ دوستوں ،خاندان سمیت ہرطبقہ فکراورمختلف سیاسی جماعتوں کے مرکزی رہنماوں کی ایک بڑی تعدادنے بھی شرکت کی جس میں مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما اور چوہدری مشادرضا کے انتہائی قریبی دوست کیپٹن ریٹائرڈ محمدصفدراعوان،سابق چئیرمین نیب چوہدری قمرزمان،ممبران قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی ،ملک ابرار احمد ، چوہدری عابد رضاکوٹلہ، میاں طارق محمود، چودھری قمر زمان کائرہ ،ابوظہبی متحدہ عرب امارات سے چوہدری محمدانور،چوہدری الطاف حسین،چوہدری محمدزمان ریحانیہ،ملک محمدشہنازماہل،سابق صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شیخ طارق صادق ،سابق صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس سے کاشف شبیر ،صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راجہ زاہد محمودایڈووکیٹ ، سابق ممبر پاکستان بار کونسل و صدر راولپنڈی ہائی کورٹ ملک غلام مصطفی کندوال ایڈووکیٹ ، فلور ملز مالکان، شیخ عارف مسعود، شیخ شاہد مسعود، ثناء اللہ خان درانی، عبدالرحمن خان، شیخ حاجی ظفر علی، چیئرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن چوہدری محمد ذکا اشرف ،سینیٹر ریٹائرڈ چوہدری محمد جعفر اقبال ،ممبران اسمبلی بیگم عشرت اشرف ، اسمبلی محترمہ زیب جعفر ، چودھری ناصراقبال بوسال ، محترمہ حمیدہ وحید الدین ،ملک ابرار احمد ، چوہدری سرفراز افضل ، چوہدری سیف اللہ چدھڑ ،چوہدری امتیاز خالد دھدرا چوہدری خرم مشتاق،مرید سلطان ٹھکرانا ، چوہدری جاوید اقبال ،چوہدری ندیم احمد چوہدری محمد اکرم ، چوہدری جاوید اقبال ۔ مئیر بلیک برن انگلینڈ افتخار راجہ، چوہدری محمد چوہدری رضا گجر ۔چودھری ندیم احمد ۔چوہدری راج بختیارگوندل، حاجی عبدالرزاق لطیف گروپ آف انڈسٹریز،حاجی عبدالوحیدلطیف مجیدگروپ آف انڈسٹریز،بیرسٹرعابدوحید،خلیل نون تہذیب گروپ،راوطاہرمانگٹ،سابق ناظم لالہ شفقت،چوہدری سکندرحیات،چوہدری خرم مشتاق،چوہدری محمدرضاگجر،ممبرضلع کونسل چوہدری منشا گوندل،چوہدری نذیرمانگٹ سمیت مختلف شعبہ ہائے حیات سے وابستہ ممتازسماجی ،سیاسی وکاروباری افرادکی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی اور چوہدری مشاہدرضاکونئی ازداوجی زندگی کے آغازکی مبارکبادپیش کی اورنیک تمناوں کااظہارکیا۔چوہدری تنویر مقرب،چوہدری ظہیرمجاہدایڈووکیٹ،چوہدری ضیغم تنویر،چوہدری محمدذوالقرنین ،چوہدری سفیان تنویراوردیگرفیملی ممبران نے تقریب میں آنے والے مہمانوں کاپرتپاک اندازمیں استقبال کیااورتشریف آوری پرشکریہ اداکیا۔