چوہدری محمدزمان ریحانیہ کی جانب سے گرینڈ عشائیہ کااہتمام

چوہدری سعادت نوازاجنالہ وچوہدری خالداصغرگھرال کی خصوصی شرکت

76
ابوظہبی (اردوویکلی):: ممتازسیاسی ،سماجی وکاروباری شخصیت چئیرمین ایم اے گروپ متحدہ عرب امارات وعمان چوہدری محمدزمان ریحانیہ نے گزشتہ راتاپنی رہائش گاہ پر ایک پرتکلف عشائیہ کااہتمام کیا جس میں جنرل سیکریٹری پاکستان مسلم لیگ (ق)گجرات وسابق تحصیل ناظم چوہدری سعادت نواز اجنالہ ،سابق ممبرصوبائی اسمبلی پنجاب ۔۔وتحصیل صدرپاکستان مسلم لیگ (ق)ضلع گرات چوہدری خالد اصغرگھرال نے خصوصی شرکت کی۔عشائیے کااہتمام چوہدری شہبازرشیدریحانیہ اور چوہدری نوازرشیدریحانیہ آف ٹانڈہ کی اپنے ہزاروں ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ(ق)میں شمولیت اور چوہدری شہبازرشید ریحانیہ کی بطورچئیرمین پبلک سیفٹی کمیشن پنجاب نامزدگی کی خوشی میں کیاگیا۔چوہدری محمدزمان ریحانیہ کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ میں مہمانان خصوصی کےعلاوہ پاکستان سے آئے مہمانوں،چوہدری علی گھرال،چوہدری مقصودگجر،چوہدری زبیر مکیانہ،چوہدری یاسرنت اور یواے ای کی ممتازسماجی وکاروباری شخصیات یواے ای کے مقامی شہری جناب محمداکبرخان،ممبرایگزیکٹوبورڈابوظہبی چیمبر آف کامرس وانڈسٹری وچئیرمین الابراہیمی گروپ حاجی خان زمان سرور،سابق صدورمرکزپاکستان ابوظہبی چوہدری محمدصدیق،چوہدری محمدانور،ملک محمدشہنازماہل،ڈاکٹرطاہرمحمود،ارجمند خوشنود،چوہدری شہبازرشیدریحانیہ،چوہدری نوازرشید ریحانیہ ،چوہدری شیربہادرشاہ پور،چوہدری احد گجر,,محمدعامر جٹ،مرزا شہبازچوہدری قمرانورکھوکھرآف دھول خورد،چوہدری اصغر عباس وڑائچ،چوہدری عادل ریحانیہ،عمر عباس گوندل آف سرخ پور،چوہدری سفیان ڈھل،چوہدری اسجدمحمودگھمٹی،چوہدری ارشد جنڈپیر،چوہدری یاسرنت،چوہدری عبدالرحمن،قیصر ولائت گوندل,چوہدری دلاورحسین شاہ جہانیاں,چوہدری آفتاب گجررسول پور,میاں امجدجاوید،شمس الزمان خان ،چوہدری نعمان,اظہرحسین سیال ،چوہدری مظہرحسین ریحانیہ،محسن ،چوہدری محمداقبال ریحانیہ، کے علاوہ دیگرمہمانوں کی ایک بڑی تعدادنے شاندار عشائیہ تقریب میں شرکت کی،میزبان تقریب چوہدری محمدزمان ریحانیہ نے اپنے صآحبزادوں ڈاکٹرحمادزمان ریحانیہ ،چوہدری فہدزمان ریحانیہ کے ہمراہ عشائیہ میں شرکت کرنے پر مہمانان خصوصی ودیگرمہمانوں کاپرتپاک استقبال کیا اور عشائیہ تقریب میں شرکت پرشکریہ اداکیا۔مہمانوں کی تواضع عریبک وایشیائی کھانوں سے کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }