لاہور میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار

19

لاہور میں آج صبح سے شروع ہونے والی بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا اور موسم خوش گوار ہوگیا۔

مون سون سسٹم کے زیر اثر ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کی روزمرہ زندگی متاثر ہوئی۔

واسا لاہور اور دیگر متعلقہ ادارے شاہراہوں، انڈر پاسز اور نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کے نکاس کے لیے متحرک ہیں۔ ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد نکاسیٔ آب آپریشن کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں تاکہ شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں بارشوں کا یہ سلسلہ 7 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

واسا لاہور کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ 51.2 ملی میٹر بارش شادی پورہ میں ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ پانی والا تالاب 43.2 ملی میٹر، لکشمی چوک 41.6 ملی میٹر، سگیاں 41 ملی میٹر، مناواں 29 ملی میٹر، چوک ناخدا 26.6 ملی میٹر، مغل پورہ 22 ملی میٹر، جیل روڈ 20 ملی میٹر، سمن آباد 19.4 ملی میٹر، تاجپورہ 17 ملی میٹر، اپر مال 16 ملی میٹر، فرخ آباد 12.2 ملی میٹر، گلشن راوی 8.6 ملی میٹر، اقبال ٹاؤن 6.6 ملی میٹر، جوہر ٹاؤن 1.8 ملی میٹر جبکہ نشتر ٹاؤن اور ڈیفنس روڈ پر بارش ریکارڈ نہیں کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }