فلپائن میں 5.8 شدت کا زلزلہ آیا ہے جبکہ دارالحکومت منیلا تک جھٹکے محسوس کیے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلپائن میں 7 اگست 2026 کی صبح 5.8 شدت کا زلزلہ آیا جس کے جھٹکے دارالحکومت منیلا اور میٹرو منیلا کے مختلف علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔
زلزلے کا مرکز آکسیڈینٹل منڈورو کے ساحل سے دور سمندر میں تھا۔ متاثرہ علاقوں میں منڈورو کے علاوہ میٹرو منیلا بھی شامل ہیں۔ منیلا میں بعض بلند عمارتوں میں لوگوں نے کئی سیکنڈ تک عمارتوں اور اشیا کو ہلتے محسوس کیا جبکہ کچھ سرکاری عمارتوں سے احتیاطاً لوگوں کو باہر نکالا گیا۔
فلپائن کے زلزلہ و آتش فشاں ادارے کے مطابق ابتدائی طور پر بڑے نقصان کی توقع نہیں کی گئی ہے تاہم آفٹر شاکس کا امکان موجود ہے۔